Book Name:Huzor Ka Bachpan

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بچوں کی عادت کے مطابق کبھی بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کپڑوں میں بول وبراز نہیں فرمایابلکہ ہمیشہ ایک مُعَیَّن وقْت پر رَفْعِ حاجَت فرماتے۔(معارِجُ النُّبُوَّۃ، رکن دوم، باب سوم، فصل دوم، ص۵۶)

مَیل سے کس درجہ ستھرا ہے وہ پُتلا نور کا

 

ہے گلے میں آج تک کورا ہی کُرتا نور کا

(حدائق بخشش،ص۲۴۴)

       شعر کی وضاحت:اےمیرے پیارے آقا!صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا جسم ِ اقدس میل کچیل سے کتنا صاف وشَفاف ہے،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے  بدنِ مبارك پر   ہمیشہ سادہ سی قمیص ہی استعمال فرمائی ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب سےآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے گُفْتگو کا آغاز فرمایا، بِسْمِ اللّٰہ شریف پڑھے بغیر کسی چیز کی طرف ہاتھ نہیں بڑھایا اور نہ ہی بائیں ہاتھ سے کوئی چیز لی۔ (معارِجُ النُّبُوَّۃ، رکن دوم، باب سوم، فصل دوم، ص۵۶)

حضرت سَیِّدَتُنا حلیمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں :دورانِ شیرخوارگی(یعنی دودھ پینے کی عمر میں ) آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دیکھ بھال میں مجھے بہت آرام وآسائش تھی۔ (معارِجُ النُّبُوَّۃ، رکن دوم، باب سوم، فصل دوم، ص۵۶) جب میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو نہلانا چاہتی تَو غیب سے کوئی مجھ پر سبقت لے جاتا۔ (معارِجُ النُّبُوَّۃ، رکن دوم، باب سوم، فصل دوم، ص۵۶)

آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ دیگر بچوں کی طرح نہ چیختے چِلّاتے اور نہ  گِریہ وزاری فرماتے۔ (معارِجُ النُّبُوَّۃ، رکن دوم، باب سوم، فصل دوم، ص۵۶)