Book Name:Aala Hazrat ki Ilmi Khidmaat

دِیں وہ بھی تاریخِ اسلام میں اپنی مِثال آپ ہیں، مثلاً قبلےکی سَمت نکالنے کی مہارت،سورج کے طلوع وغروب کا وقت جاننا،نمازوں کے اوقات،زکوٰۃ و فطرہ کے لئے اَوزان و پیمانوں کا شرعی تَعیُّن،مُسافر کے لئےجدید مِیلوں کے اعتبار سے سفرکی مِقدارنکالناوغیرہ  جیسےبے شُمار مسائل پرآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی نایاب تحقیقات نے فقْہِ اسلامی میں عِلْم کےایک باب کا(مزید) اضافہ کیاہے ۔(فیضان ِاعلیٰ حضرت،ص ۵۴۷بتغیرقلیل)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی علمی خدمات اس قدر زیادہ ہیں کہ جی چاہتا ہے کہ بس سُنتےہی چلے جائیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ!فیضانِ اعلی حضرت سے دعوتِ اسلامی دن بدن ترقی کی منازل طے کرتی چلی جارہی ہے،فیضانِ اعلیٰ حضرت سے 100فیصدی اسلامی چینل"مدنی چینل"ایک الیکٹرانک مبلغ بن کرگھرگھرنیکی کی دعوت کی دُھومیں مچارہاہے،مدنی چینل کے کئی سلسلوں (Programs)میں بھی اعلیٰ حضرت کا ذِکرمُبارک ہوتا رہتاہے،دعوتِ اسلامی اعلی حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی تعلیمات کی روشنی میں خدمتِ دین کے کم و بیش 103شعبہ جات  میں مدنی کام کررہی ہے،ان میں سے ایک شعبہ دارُالاِفْتا ء اَہلسُنَّت  بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  اُمّتِ مسلمہ  کی شرعی رہنمائی کیلئے دعوتِ اسلامی کے تحت بابُ المدینہ (کراچی )،زَم زَم نگر(حیدر آباد باب الاسلام سندھ)،سردار آباد( فیصل آباد)،مرکزُالاولیاء(لاہور)،راولپنڈی اورگلزارِ طیبہ(سرگودھا)میں دارُالافتاء اہلسنَّت قائم ہیں۔ اس کے علاوہ ’’دارُالافتاءاہلسنَّت‘‘کےعلمائے کرام،ٹیلی  فون،واٹس اَیپ(Whatsapp) اور اِنْٹر نیٹ پر دُنیا بھر کے مُسلمانوں کی طرف سے پوچھے جانے والے مَسائل کا حل بتاتے ہیں ۔ اِنْٹرنیٹ کے ذریعےدُنیا بھر سے اِس میل ایڈریس (darulifta@dawateislami.net) پر بھی سوالات پوچھے