Book Name:Har Tarha Ka Nasha Haram Hay

بیان کا خلاصہ

     میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!  آج کے بیان میں ہم نے نشہ آور چیزوں کی تباہ کاریوں کے بارے میں سنا کہ یہ چیزیں کس قدر خطرناک ہیں اور انسان کو کس قدر دِینی اور دُنیاوی نُقصانات سے دوچار کرتی ہیں٭جو شخص نشے کی آفت میں مبُتلا ہو جائے عموماً اس کے گھر کی خُوشیاں ملیامیٹ ہو جاتی ہیں٭اس کے بچے پریشان رہتے ہیں،٭اس کے والدین اور اس کی بیوی کو اس سے شکایت رہتی ہے،٭ لوگوں کے دلوں میں اس کی نفرت بیٹھ جاتی ہے،٭بعض اوقات نشے کا عادی،گالی گلوچ اور مار دھاڑ کے ذریعے مسلمانوں کو اپنی ذات سے تکلیف پہنچاتا ہے،٭ طرح طرح کی خطرناک جسمانی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے،٭نشے کی وجہ سے وہ اپنا مال برباد کر بیٹھتا ہے،٭اپنے ہی ہاتھوں اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنے کا خطرہ مول لیتا ہے،٭اپنے جان و مال اور وقت کو برباد کرکے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی نعمتوں کی ناقدری کرتا ہے۔لہٰذا ہم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ وہ خُود بھی اس مہلک مرض سے دور رہے اور دوسروں کو بھی اس سے بچائے اور بدقسمتی سے جو اس مصیبت میں گرفتار ہوچکا ہے وہ جلد از جلد اس سے چھٹکارے کی کوشش کرے ،سچّی توبہ کرے،اس کا بہترین حل بُری صحبت کو چھوڑ کر  اچھے ماحول سے وابستہ ہوجانا بھی ہے،لہٰذا آپ تمام اسلامی بھائیوں کی بارگاہ میں مدنی التجا ہے کہ اپنی دنیا وآخرت  کی بہتری کیلئے دعو تِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجایئے ۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں عمل کی توفیق عطا  فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی