Book Name:Har Tarha Ka Nasha Haram Hay

زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

       نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا۔٭دَھکّا وغیرہ لگا تو صَبْر کروں گا، گُھورنے،  جِھڑکنے اوراُلجھنے سے بچوں گا۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔٭ بَیان کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! بد قسمتی سے ہمارے مُعاشَرے میں ایک تعداد نِت نئے نشوں کی لَت(بُری عادت)میں پڑ چکی ہے۔یہ طرح طرح کے نشے،دِین وایمان،جان و مال اورصحت کے لیے اِنتہائی تباہ کُن ہیں،افسوس !کوئی شراب کے نشے میں مست ہے تو کوئی بھنگ، افیون،چرس وغیرہ میں اپنی زِندگی برباد کررہا ہے اورایک تعداد ہے جو سگریٹ،پان، گُٹکا،مین پوڑی میں لگی ہوئی ہے۔

       اِن کے استعمال کی بُنیادی وجہ بُرے دوستوں(نشہ کرنے والوں)کی صحبت،بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ ساتھ دِین سے دُوری اور قرآن و حدیث میں بیان کردہ وعیدوں سے بے خبری بھی ہے ۔یاد رہے! کہ بیان کردہ چیزوں میں سے بعض چیزیں مثلاً پان گٹکا،مین پوڑی وغیرہ اگرچہ نشہ آور نہیں مگر کسی نہ کسی طرح انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ضرور ہیں۔ آئیے!مختلف قسم کی مُضِرِّ صِحّت  و نشہ آور چیزوں کی تباہ کاریوں کے بارے میں سُنتے ہیں تاکہ اِن چیزوں کے دِینی و دُنیوی نُقصانات سُن کر ہماری نئی نسل اپنے آپ کو اِن چیزوں سے دُور رکھے اور نشے کی آفت میں مبُتلا ہر شخص بھی اپنے آپ کو نشے کی ہلاکتوں سے بچانے کی کوشش کرے ۔آیئے پہلے ایک حِکایَت سُنئے۔چُنانچہ