Book Name:Hasnain Karimayn say Huzor ki Muhabbat

وَجَلَّعُمدَہ ہوں گے اور بچّہ بھی آداب سیکھے گا۔٭بات چِیت کرتے وَقت پَردے کی جَگہ ہاتھ لگانا، اُنگلِیوں کے ذَرِیعے بَدَن کا میل چُھڑانا، دُوسروں کے سامنے با ربار ناک کوچُھونا یاناک یا کان میں اُنگلی ڈالنا ، تُھوکتے رہنا اچھی بات نہیں ۔٭جب تک دوسرا بات کر رہا ہو ،اِطمینان سے سُنئے،بات کاٹنے سے بچئے نِیزدورانِ گُفتگُو قَہقَہہ لگانے سے بچئے کہ قَہقَہہ لگانا سُنَّت سے ثابِت نہیں۔بات کرتے وقت ہمیشہ یاد رکھئے کہ زیادہ باتیں کرنے سے ہیبت جاتی رہتی ہے۔٭کِسی سے جَب بات چِیت کی جائے تو اُس کا کوئی صحیح مَقصَدبِھی ہونا چاہیے اور ہمیشہ مُخاطَب کے ظَرف اور اُس کی نَفْسِیات کے مُطابِق بات کی جائے۔٭بدزَبانی اور بے حیائی کی با تو ں سے ہر وقت پرہیز کیجئے ، گالی گلوچ سے اِجتِناب کر تے رہئے اور یاد رکھئے کہ کسی مُسَلْمان کو بِلا اجازتِ شَرعی گالی دینا حرام ِقَطعی ہے (فتاوٰی رضویہ ، ج۲۱،ص۱۲۷) اور بے حَیائی کی بات کرنے والے پر جَنَّت حرام ہے ۔حُضُور تا جدارِ مَدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: '' اُس شَخص پر جَنَّت حرام ہے جو فُحش گوئی (بے حیائی کی بات ) سے کام لیتا ہے ۔( کتابُ الصَّمْت مع موسوعۃالامام ابن ابی الدنیا، ج۷ص۲۰۴ رقم ۳۲۵)

        طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب بہارِ شریعت حصّہ16 (312صفحات )  نیز 120صَفَحات کی کتاب ”سُنّتیں اور آداب“ ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنَّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔(101مَدَنی پھول،ص۲۷)

عاشقانِ رسول، آئیں سنت کے پھول

دینے لینے چلیں، قافلے میں چلو

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

 

پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے