Book Name:Barakate Makkah Aur Madinah

آئیے!شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’101 مَدَنی پھول‘‘سے سُرمہ لگانے کی سنّتیں اور آداب سُنتے ہیں ۔فرمان مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:٭” تمام سُرموں میں بہتر سُرمہ ”اِثْمِد(اِث۔مِد) ہے کہ یہ نگاہ کو روشن کرتا اور پلکیں اُگا تا ہے۔(1)٭پتّھر کا سُرمہ اِسْتِعْمال کرنے میں حَرَج نہیں اور سِیاہ سُرمہ یا کاجَل زینت کی نِیَّت سےمرد کو لگانا مکروہ ہے اور زینت مقصود نہ ہو تو کراہت نہیں۔(2)٭سُرمہ سو تے وقت اِسْتِعْمال کرنا سُنَّت ہے۔(3)٭ سُرمہ استعمال کرنے کے تین (3)منقول طریقوں کاخُلاصہ پیشِ خدمت ہے: (1)کبھی دونوں آنکھوں میں تین تین سَلائیاں(2)کبھی دائیں (یعنی سیدھی ) آنکھ میں تین اور بائیں (یعنی اُلٹی) میں دو، (3)تو کبھی دونوں آنکھوں میں دو دو اور پھر آخِر میں ایک سَلائی کو سُرمے والی کر کے اُسی کو باری باری دونوں آنکھوں میں لگائیے۔(4)اس طرح کر نے سے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ تینوں پر عمل ہوتا رہے گا۔ یاد رکھئے! تکریم کے جتنے بھی کام ہوتے سب ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سیدھی جانب سے شروع کِیا کرتے،لہٰذا پہلے سیدھی آنکھ میں سُرمہ لگائیے پھر اُلٹی آنکھ میں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16(312صفحات) نیز 120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آدابھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور اس کا مطالَعَہ فرمائیے۔ سنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

1… ابن ماجہ، ۴/ ۱۱۵ ،حدیث: ۳۴۹۷

2… فتاویٰ ہندیۃ، ۵ /۳۵۹

3… مرآۃالمناجیح ،۶/۱۸۰

4… شُعَبُ الْاِیمان ، ۵ / ۲۱۸ - ۲۱۹