Book Name:Sadr-ush-Shari'ah ki Deni Khidmaat

بہارِ شریعت کو پڑھنے سے نہ صِرف دل و دِماغ روشن ہوتےہیں بلکہ کئی مُعامَلات میں شَرعی رَہْنُمائی بھی نصیب ہوتی ہے۔٭ بہارِ شریعت سادہ ایڈیشن تین(3) جلدوں میں اور رنگین جہیز ایڈیشن چھ(6) جلدوں میں  مکتبۃُ المدینہ  سے ہدیۃً حاصل کیاجاسکتا ہے۔٭ بہارِ شریعت کودعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ  www.dawateislami.net سےرِیڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ (Download)بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ شیخ طریقت،امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  صدرُ الشریعہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے سچے پیروکار و عقیدت مند اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی دِینی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے  ہیں یہی وجہ ہے کہ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کا خود بھی دینی کاموں میں مشغول رہنے کا معمول ہے جبکہ اپنے مریدین و متعلقین میں اپنے سُنّتوں بھرے بیانات اور مدنی مذاکروں کے ذریعے خدمتِ دین کے لئے انہیں بھی وقتاً فوقتاً مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلاتے رہتے ہیں اور اسی مقصد کی تکمیل کے لئےآپ نے اسلامی بھائیوں کے لئے 72 مدنی انعامات میں اسی طرح کا ایک سوال بھی شامل فرمایا ہے چنانچہمدنی انعام نمبر 23 میں فرماتے ہیں کہ کیا آج آپ نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں (مَثَلاً انفرادی کوشش،درس و بیان،مدرسۃ المدینہ بالغان وغیرہ)پر کم از کم دو(2)گھنٹے صَرف کئے؟

        مدنی کاموں کے لئے کم از کم 2گھنٹے دینے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے نگران کی مشاورت سے ان 2گھنٹوں کا باقاعدہ جدول بنا لیا جائے،جس میں ذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں عملی طورپر شرکت ہو،مثلاًمدنی درس،مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنا یا پڑھانا،مدنی انعامات پر عمل و مدنی قافلوں میں