Book Name:Sadr-ush-Shari'ah ki Deni Khidmaat

حُرُوفوں کو درست کرنا اور درستی بھی ایسی ہو کہ اِعراب نُقطے یا علامتوں کی بھی غلطی نہ رہ جائے پھریہ سب چیزیں ہوجانے کے بعد سب سے بڑی مشکِل تو یہ ہے کہ پریس(Press) میں ہر وقت باوُضو رہے، بغیر وُضو نہ پتّھر کو چھوئے اور نہ کاٹے،پتّھر کاٹنے میں بھی احتیاط کی جائے اور چھپنے میں جو جوڑیاں نکلی ہیں، ان کو بھی بَہُت احتیاط سے رکھا جائے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے عرض کی:اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ جو باتیں ضروری ہیں، ان کو پوری کرنے کی کوشِش کی جا ئے گی، بِالفرض مان لیا جائے کہ ہم سے ایسا نہ ہو سکا تو جب ایک چیز موجود ہے تو ہو سکتا ہے، آئندہ کوئی شخص اس کے چھپنےکا انتِظام کرے اور مخلوقِ خدا کو فائدہ پہنچانے میں کوشش کرے اور اگر اس وقت یہ کا م نہ ہوسکاتو  آئندہ اس کے نہ ہو نے کا ہم کو بڑا افسوس ہو گا۔آپ کی اس گُزارش کے بعد تر جَمہ کا کا م شروع کر دیا گیا۔ بِحَمدِاللہ عَزَّ  وَجَلَّ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی نیک کوششوں سے خاطر خواہ کا میا بی ہوئی اور آج مسلمانوں کی کثیر تعدادمجدِّد اعظم، امامِ اہلسنّترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے لکھے ہوئے قرآنِ پاک کے صحیح ترجمہ”ترجَمۂ کنزالایمان“ سے مُستفید ہو کر آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ (یعنی صدرُ الشریعہ)کی اِحسان مند ہے اور اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ یہ سلسلہ قِیامت تک جاری رہے گا۔

گر اہلِ چمن فخر کریں اس پہ بجا ہے

 

امجد تھا گلابِ چمنِ دانش و حکمت

(تذکرۂ صدرُ الشریعہ،ص۱۷تا ۱۹)

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سنا آپ نے کہ صدرُ الشّریعہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے مسلمانوں کو فیضانِ قرآن سے سیراب کرنے اور دینِ متین کی سلامتی برقرار رکھنے کے لئے کیسی کیسی قربانیاں دی ہیں،اس عالیشان کارنامے کی بدولت آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکے متعلق یہ کہنا بالکل درست ہوگا کہ آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی ذات مسلمانوں کے لئے کسی نعمتِ عظمیٰ سے کم نہیں تھی کیوں کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی مسلسل کوششوں ہی کا تو نتیجہ تھا کہ اعلیٰ حضرت،امام اہلسنت،مولانا شاہ احمد رضا خان