Book Name:Sadqay ki Baharain ma Afzal Sadqaat

کچھ رقم اُس بکس میں ڈالتے جائیں،جو دُکاندار ہیں وہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اپنے گاہکوں(Customers)پراِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں مال خرچ کرنے کی ترغیب و فضائل بتاکراِنہیں بھی اپنا حصہ شامل کرنے کی ترکیب کریں تو مدینہ مدینہ۔

مشورۃً عرض ہے کہ ہم روزانہ کی ایک رقم مخصوص کر لیں مثلاً5روپے ہی سہی،پھر اس کے مطابق ہم روزانہ اپنا حصہ ڈالتے جائیں اورمجلس مدنی عطیات بکس کے طے شدہ طریقِ کار کے مطابق یہ مدنی عطیات جمع بھی کروا دیں۔جو دُکانوں وغیرہ پر بکس رکھا جاتا ہے،اس کو"مدنی عطیات بکس" اور جو گھروں میں بکس رکھا جا تا ہے،اُسے"گھریلو صدقہ بکس"کہتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّ الدَّالَّ عَلَی الْخَیْرِ کَفَاعِلِہٖیعنی بے شک نیکی کی راہ دکھانے والا،نیکی کرنے والے کی طرح ہے۔(1)

مُفَسِّرِ شَہِیر،حکیمُ الاُمَّت مفتی احمد یار خان رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:یعنی نیکی کرنے والا، کرانے والا،بتانے والااورمشورہ دینے والا، سب ثواب کے حقدارہیں۔ (2)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بَیان  کا خُلاصہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے صَدَقے کے فضائل سُننے کی سعادت حاصل کی۔

vاَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  صَدَقہ و خَیْرات کرنے کی برکت سے مال کے جلنے،ڈوبنے اور چوری ہوجانے سے حفاظت ہوتی ہے۔

vصَدَقہ و خَیْرات کرنے کی برکت سےرزق میں کُشادَگی آتی ہے۔

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

[1] ترمذی،کتاب العلم،باب ماجاء الدال علی الخیر کفاعلہ،۴ /۳۰۵، حدیث:۲۶۷۹

2… مرآۃالمناجیح،۱ /۱۹۴بتغیر  قلیل