Book Name:Itaa'at e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم

ٹھہریں۔لہٰذادُنیاوآخرت میں سُرخرو(کامیاب) ہونے کیلئے سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پاکیزہ کردارکو اَپنانے ہی میں عافیت ہے، کیونکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مُبارَک زِندگی ہمارے لئے بہترین نُمُونۂ عمل ہے۔چُنانچہ پارہ 21،سُوْرَۃ ُالْاَحْزاب آیت 21 میں اِرْشاد ہوتا ہے ۔

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:بیشک تمہیں رَسُولُ اللّٰہ کی پیروی بہتر ہے۔

مُفَسّرِشہیر،حکیمُ الْاُمَّت حضرت مُفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ تفسیر’’نُورُالْعِرْفان‘‘میں اسی آیت کے تحت فرماتے ہیں:معلوم ہوا کہ حُضُور(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کی زِندگی شریف سارے اِنسانوں کے لیے نمونہ ہے، جس میں زِندگی کا کوئی شُعْبہ باقی نہیں رہتا اوریہ بھی مطلب ہوسکتا ہےکہ رَبّ (تَعالٰی) نے حُضُور(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کی زِندگی شریف کو اپنی قُدرت کا نمونہ بنایا۔ کاریگر نمونہ پر اپنا سارا زورِ صَنعَت صرف کر دیتا ہے ۔معلوم ہوا کہ کامیاب زِندگی وہی ہے جو اُن کے نَقْشِ قدم پر ہو ،اگر ہمارا جینا ،مرنا ،سونا ، جاگنا حُضُور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کے نَقشِ قدم پر ہو جائے تو یہ سارے کام عبادت بن جائیں ۔ (نور العرفان، پ۲۱، الاحزاب، تحت الآیۃ:۲۱، ص۶۷۱)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہواکہ نبیِّ پاک ،صاحبِ لَوْلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی حیاتِ مُبارَکہ ہمارے لئے مَشْعلِ راہ ہے، لہٰذامُسلمان اور سچے غُلام ہونے کے ناطے ہم پر لازِم یہ ہے کہ تمام مُعاملات میں نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اِطاعت وپیروی کریں اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتوں پر مضبوطی سے عمل کرتے ہوئے زندگی بسر کریں کہ یہی ہماری نَجات کا ذریعہ ہے۔اس ضمن میں دو(2) فرامینِ مُصْطَفٰے سماعت فرمائیے: