Book Name:Yazed ka Dard Naak Anjaam

لڑکی نے خنجرِ آبدار کے وار سے قتل کرکے اس کی بے گور و کفن لاش ویرانے میں پھینک دی نیز دیگر یزیدیوں کو بھی مُختار ثَقَفی کے ہاتھوں ذِلَّت ناک اَنْجام سے دو چار ہونا پڑا۔ یقینا ً یزید اور یزیدیوں کے ان ناپاک کاموں کی وجہ سے تاقیامت دُنیا انہیں بُرے القاب سے یاد کرے گی، جیسا کہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے بھی یزید کو پلید کہنے کی شرعی اِجازت اور اس کے بارے میں اچھے اَلفاظ استعمال کرنے مثلاًاس پلید کو امیرُ المؤمنین کہنے لکھنے یا اس کے ساتھ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کہنے لکھنے کی مُمانعت فرمائی  نیز یزید پَلید کے لئے اچھے الفاظ استعمال کرنے والوں کی مَذمَّت بیان کرتے ہوئے انہیں اَہْلِ بَیْت سے دُشمنی رکھنے والوں میں شُمار فرمایا۔بلکہ خلیفۂ راشد حضرت سَیِّدُنا عُمر بن عبدُالعزیزرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نےتو یزیدکو اَمِیْرُالْمُومنین کہنے والے ایک شخص کو کوڑے بھی لگوائے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں صحابہ و اَہْلِ بَیْت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم اَجْمَعِیْن   کی مَحَبَّت پر جینا مرنا نصیب فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام "مَدَنی قافلہ"بھی ہے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صحابۂ کرام و اَہْلِ بَیْتِ اَطہار کی مَحَبَّت و اُلْفَت کا جام پینے پلانے، شُہَدائے کربلا کی بے مِثل قُربانیوں کی یادیں تازَہ کرنے اور ان کے مدنی پیغام کو دُنیا بھر میں عام کرنے کے لئے تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مدنی کام ،راہِ خُدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں میں عاشقِانِ رسول کے ہمراہ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔اَحادیثِ مُبارَکہ میں جابَجا راہِ خُدا میں سفر کے فَضائل بیان کئے گئے ہیں جیسا کہ حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے روایت ہے کہ دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ