Book Name:Madani Inamaat Rah e Nijaat

اس طرح ہوگا جیسے یہ دو (2)انگلیاں ہیں۔([1]) ٭ مَدْرَسۃُ المدینہ بالغان میں قرآنِ کریم پڑھنے پڑھانے والے مَدَنی اِنعام پر عمل کرنا بھی عَیْن باعثِ سَعادت ہے۔ اللہعَزَّ  وَجَلَّ کے مَحبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:بے شک لوگوں میں سے کچھ اللہ والے ہیں۔ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  نے عرض کِیا: یارسولَ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ! وہ کون لوگ ہیں ؟ فرمایا:قرآن پڑھنے والے کہ یہی لو گ اللہ والے ہیں اور خَوَاص میں شامِل ہیں ۔([2]) ٭ مختلف اَوْرَاد و وظائِف پڑھنے والا مَدَنی اِنعام جو کہ ذِکْر و اَذْکار کی تَرْغِیْب پر مُشْتَمِل ہے۔ذِکْر کی فضیلت کے بارے میں حدیثِ قُدْسی میں آتا ہے کہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ فرماتا ہے: جب میر ا بندہ میرا ذِکْر کرتا ہے اور اُس کے ہونٹ میرے لئے ہِلتے ہیں تو میں اُس کے ساتھ ہوتاہوں۔([3]) ٭ پِیر کے دن روزہ رکھنے والے مَدَنی اِنعام پر عمل کرنا بھی حدیثِ پاک کی رُو سے پَسَنْدِیْدَہ عمل ہے۔ فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:پِیراورجُمعرا ت کے دن اَعْمال پیش کئے جاتے ہیں،لہٰذا میں پسند کرتا ہوں کہ جب میرا عمل پیش کِیاجائے تو میں روزے دا ر ہوں۔([4]) ٭ مریض کی عِیادت کرنے والا مَدَنی اِنعام بھی نہایت اَہَمِّیَّت کا حامِل ہے کیونکہ محسنِ اِنسانِيّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا کہ جو شخص کسی مریض کی عِیادت کرتاہے تو ایک مُنادی (اِعلان کرنے والا)آسمان سے نِدا (اِعلان)کرتاہے کہ خُوش ہوجا کہ تیرا یہ چلنا مُبارک ہے اور تُو نے جنّت میں اپنا ٹِھکانا بنا لِیا ہے۔([5])

مَدَنی اِنعامات کی برکات


 

 



[1]مجمع الزوائد،  کتاب الزھد ، باب فی من قلّ مالہ وکثر ت عیالہ، ۱۰/ ۴۴۹،   حدیث: ۱۷۸۶۸

[2] ابن ماجہ،کتاب السنۃ، باب فی فضل من تعلم القرآن وعلمہ ، ۱/ ۱۴۰،حدیث: ۲۱۵

[3] ابن ماجہ، کتاب الادب، باب فضل الذکر، ۴/۲۴۳، حدیث:۳۷۹۲

[4] ترمذی ،کتا ب الصوم، با ب ماجاء فی صوم یوم الاثنین والخمیس ، ۲/۱۸۷، حدیث: ۷۴۷

[5] ابن ماجہ ،کتاب الجنائز ،باب ماجاء فی ثواب من عا د مریضا، ۲/۱۹۲،حدیث: ۱۴۴۳