Book Name:Jahannum say bachanay walay aamal

اَللّٰهُمَّ اَجِرۡنِيۡ مِنَ النَّارِ ﴿﴾

O Allah عَزَّوَجَلَّ, save me from the Fire.

يَا مُجِيۡرُ يَا مُجِيۡرُ يَا مُجِيۡرُ ﴿﴾

O Protector, O Protector, O Protector.

بِرَحۡمَتِكَ يَا اَرۡحَمَ الرَّاحِـمِيۡنَ ﴿﴾

Have mercy upon us for the sake of Your mercy, O Allah, the Most Merciful.

 

صَلُّوۡا عَلَى الۡحَبِيۡب       صَلَّى اللّٰهُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد

 

میں مجرِم ہوں جہنَّم میں اگر پھینکا گیا مجھ کو

ہَلاکت ہوگی ہائے ! کیا کروں گا یا رسولَ الله

لپک کر آگ کے شُعلے لپٹتے ہوں گے بربادی

کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یا رسولَ الله

اندھیری آگ ہوگی روشنی بالکل نہیں ہوگی

کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یا رسولَ الله

وہاں کانوں میں، آنکھوں میں، دَہَن میں، پیٹ میں بھی آگ!

کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یا رسولَ الله

پہاڑ آگوں کے ہوں گے وادِیاں بھی آگ کی ہونگی

کرم کر دو یہ سب کیسے سہو ں گا یا رسولَ الله

فِرِشتے ڈانٹتے ہوں گے ہَتھَوڑے ما رتے ہوں گے

کرم کر دو یہ سب کیسے سہو ں گا یا رسولَ الله