Book Name:Faizan e Maula Ali Mushkil Kusha

الَحَسَن (حضرتِ سیدنا علی المرتضی،شیرِخداکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْھَہُ الْکَرِیْم )پررحم فرمائے ،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم! وہ ایسے ہی تھے۔(کراماتِ شیرِخدا ،ص۳۹) (عیون الحکایات،ص: ۲۵)

اشک بار آنکھیں عَطا ہوں دل کی سختی دُور ہو

دیجئے خَوفِ خُدا مَولیٰ علی مُشکل کُشا!

پَیکرِ جُود و سخا تُو میں فقیر و بے نوا

تُو ہے داتا میں گدا مَولیٰ علی مُشکل کُشا!

       (وسائل بخشش،ص:۵۲۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شیرِ خدا کا عشقِ مصطَفٰے

امیرُالمُومِنین حضرت سیِدنا علی المرتضیٰ ،شیرِ خداکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کا دل عشقِ رسول کی عظیم دولت سے سَرشار تھا ۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے نزدیک سرکا ر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ مُبارَکہ کائنات کی ہرشے سے عزیز تر تھی ۔چنانچہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے کسی نے سُوال کیا کہ آپ کونبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کتنی مَحَبَّت ہے؟ فرمایا: خداکی قَسم!حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمارے نزدیک اپنے مال وآل ،والِدین اورسخت پیاس کے وقت ٹھنڈے پانی سے بھی بڑھ کر محبوب ہیں۔( الشفاء بتعریف حقوق المصطفی،القسم الثانی،الباب الاول،فصل فیماروی عن السلف والائمة،الجزء الثانی،ص۲۲، کرامات شیرخدا،ص۳۹)

پیکرِ خوفِ خُدا اے عاشقِ خیر الوریٰ

تم سے راضی کبریا مولیٰ علی مشکل کشا!