Book Name:Faizan e Maula Ali Mushkil Kusha

،ہائے افسوس ہائے افسوس ۔حتّٰی کہ کوئی دِرہم ودینار نہ بچا، پھر بَیتُ المال میں پانی کے چِھڑکاؤکا حکم دیا اور اُس جگہ دورکعت نمازاَدافرمائی۔(فضائل الصحابہ لامام احمد بن حنبل ج۱ ص۵۳۱ ح۸۸۴بتصرف،اللہ والوں کی باتیں، ص:۱۶۸)

دل سے دنیا کی مَحبَّت دُور کر کے یا علی!

دیدو عشقِ مصطَفٰے مَولیٰ علی مشکل کُشا!

(وسائلِ بخشش: ۵۲۳)

بن مانگے عطافرمانے والے

آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں :جَب مجھ سے کسی نے کُچھ مانگا تومیں نے اُسے عَطا کیا اور جب نہ مانگا تو میں نے بِن مانگے دے دیا۔ (الکامل فی الضعفاء الرجال لابن عدی الرقم۷۷۵،ج۴،ص۳۳۳، اللہ والوں کی باتیں،ص:۱۴۹)

بھیک لینے کے لئے دربار میں منگتا ترا

لے کے کشکول آگیا مولیٰ علی مُشکِل کُشا

(وسائل بخشش،ص:۵۲۴)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! یہ ہےحضرتِ سیِّدُنا مَولی علی مُشکِل کُشا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم  کی دُنیا سے بے رغبتی اور جُود وسخاوت کا عالَم  کہ اپنے پاس کچھ بھی رکھنا پسند نہ فرماتے بلکہ سَب کچھ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں قُربان کردیا کرتے تھے۔ہمیں بھی مَولی علی شیرِ خدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی پیروی میں زِیادہ سے زِیادہ صَدَقہ وخیرات کرنا چاہئے۔صَدَقہ وخیرات کا جَذبہ بڑھانے کیلئے اس ضِمن میں تین (3)فرامین ِمُصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سُنئے ۔

(1)صُبح سَویرے صَدَقہ دو کہ بَلا صدقے سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔