Book Name:Maujzaat e Mustafa

مسجد و محلے میں بھی 12 دن تک خوب خوب چراغاں کیجئے۔

٭اے عاشقانِ میلاد!سب عاشقانِ رسول کو جشنِ ولادت کی خوشیاں کس طرح منانی چاہئیں، اس کے لئے امیرِاہلسنّت کا پیارا پیارا رسالہ "صبحِ بہاراں" سب تک پہنچائیے، گھر گھر، دکان دکان،  دفتر دفتر اسے تقسیم کیجئے۔

٭اے عاشقانِ میلاد!اس عیدوں کی عید کے موقع پر استعمال کی ہر چیز نئی لینی ہے۔ سفید لباس، عمامہ، سربند، ٹوپی، سر پر اوڑھنے کی سفید چادر، کتھئی چادر، مسواک، جیب کا رومال، چپل، تسبیح، عطر کی شیشی، ہاتھ کی گھڑی، قلم، قافلہ پیڈ وغیرہ۔ اپنے استعمال کی ہر چیز ممکنہ صورت میں نئی لینی ہے۔

آئی نئی حکومت سکّہ نیا چلے گا

عالم نے رنگ بدلا صبح شبِ ولادت

٭اے عاشقانِ میلاد!بارہویں شب دعوتِ اسلامی کے اجتماعِ میلاد میں گزارنا ہے اور یہ بھی نیت کر لیجئے کہ 12 ربیع الاوّل کو روزہ رکھ کر سبز پرچم اٹھائے، جلوسِ میلاد میں بھی شرکت کروں گا۔ ان شآء اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  

پیارے آقا، بارہویں والے مصطفی، حبیبِ کبریا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا میلاد منانے کی کیا برکتیں ہیں، جشنِ ولادت منانے کی نیتیں کیا ہونی چاہئیں اس کے علاوہ بہت سے رنگ برنگے مدنی پھول حاصل کرنے کے لئے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ "صبحِ بہاراں" مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب کیجئے۔

سرکارکی آمد مرحبا          سردار کی آمد مرحبا                مُختار  کی آمد مرحبا                   غمخوار کی آمد مرحبا

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیْب !  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحمَّدٍ

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فضیلت اور چندسُنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نَبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رَحْمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔