Book Name:Maujzaat e Mustafa

کھانے کے ذَریعے ملنے والے اَجْروثواب اور کھانے میں ہونے والی خَیْر و بَرَکت  پرنَظر رکھنی چاہئے ۔ اس بَیان میں ہمیں یہ بھی مَعْلُوم ہوا کہ قُرآنِ پاک پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کاوہ مُعْجِزَہ ہےجوقیامت تک باقی رہے گا۔ ان تما م مُعْجِزَات سے معلوم ہوا کہ  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اپنے انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو ایسی طاقتیں اور ایسے اِخْتیارات عَطا فرماۓ ہیں جو عَقْلِ اِنْسانی سے ماوَرا ہیں۔

مَدنی قافلے میں سفر کیجئے:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!جو مُعْجِزَات آج ہم نے سُنے، اِن کے علاوہ بھی پیارے آقا ، مَحْبُوبِ خُدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کےبے شمُار مُعْجِزَات ہیں۔ان کی تفصیل کےلئے  مکتبۃُ المدینہ  کی مَطْبُوعہ کتاب ”سیرتِ مُصْطفٰے“ہدیۃً حاصِل فرماکر  اس کا مُطالَعہ کیجئے۔ یا د رکھئے کہ آج کے دَور میں  حُصُولِ عِلْمِ دِیْن کا ایک بہترین ذَرِیعہ  دَعْوتِ اسلامی کے مَدنی قافلِے بھی ہیں جن میں سَفر کی بَرَکت  سے نہ صِرْف عِلْمِ دِیْن حاصل ہوتا ہے بلکہ نیکی کی دعوت عام کرنے کے بھی کثیر مَواقع مُیَسَّر آتےہیں۔  علاوہ اَزیں  ان مدنی قافلوں میں سفر کی بَرَکت  سے آپ کے اَنْدر عِلْمِ دِیْن سیکھنے کا جَذبہ پیدا ہو گا ، سُنّتوں  پر عمل کرنے کا جَذبہ ملے گا، اِیْمان کی حِفَاظَت کیلئے  کُڑھنے اورآخِرت کی فِکر کرنے کا مَوقع ملے گا۔

 یاد رکھئے !ہمارے مدنی آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے بھی راہِ خُداعَزَّ  وَجَلَّ میں مُتَعدَّد سَفر کئےہیں، جن کے دوران سرور ِ کونین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو کئی تکالیف کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن اس کے باوُجُود بھی  اِسْلام کی دعوت کو عام کیا۔آج کے اس جدید دَور میں جبکہ مدنی قافلوں میں سَفر کرنا  بہت آسان ہو گیا ہے،  ہمیں بھی اپنے پیارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سُنَّت  پر عمل کرتے ہوۓ کم اَزْ کم ہر ماہ  تین  دن کے مَدَنی قافلے میں تو لازِمی سَفر کرنا چاہئے۔ یَقیناً راہِ خُدا عَزَّوَجَلَّمیں سَفرکرنے والے عاشِقانِ رَسُول کے ہَمراہ دعوتِ اِسلامی کے اِن مدنی قافلوں میں سَفرکرنا بَہُت بڑی