Book Name:Maujzaat e Mustafa

اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(۲۳) (پ۱،البقرۃ:۲۳) ترجمۂ کنزالایمان: اوراگر تُمہیں کچھ شک ہو اُس میں جو ہم نے اپنے ان  خاص بندے پر اُتارا تو اُس جیسی ایک سُورت تو لے آؤ  اور اللہ  کے سِوا اپنے سب حمایتیوں کو بُلالو اگر تم سچّے ہو۔

 لیکن قرآنِ عَظیم کی عَظِیْمُ الشَّان و مُعْجِزَانہ  فَصاحَت و بَلاغَت کا اِعْجاز تھا  کہ عَرَب کے تمام فُصَحاء و ُبلَغاء جن کی فَصِیْحانه شِعر گوئی اور خَطِیْبانه بَلاغَت کا چار دانگِ عالَم میں ڈَنْکا بَج رہا تھا مگر وہ اپنی پُوری پُوری کوشِشوں کے باوُجُود قُرآن کی ایک سُورت کی مِثْل بھی کوئی کلام نہ لا سکے۔

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!جیسا کہ آپ نے سُنا کہ قُرآنِ مجید پیارے آقا  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا  قِیامَت تک قائم رہنے والا مُعْجِزَہ اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا کلام ہے۔ ہماری خُوش قسمتی کہ ہم اس مُعْجِزَۂ مُبَارَک کو نہ صِرْف دیکھ سکتے ہیں بلکہ اس کی بَرَکتیں بھی حاصل کر سکتے ہیں اور اس کے ذَرِیْعے سے اپنے گُناہوں کی مُعافی کے ساتھ اپنی نیکیوں میں اِضافہ بھی کر سکتے ہیں اور ا ن سب باتوں کا حُصُول جبھی ممکن ہو گا جب ہم قرآنِ پاک کی زِیادہ سے زِیادہ تِلاوت کریں۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:اللہ عَزَّوَجَلَّاِس کے ہر حَرْف کی تِلاوت پر تُمہیں دس نیکیاں عطافرمائے گا اور میں نہیں کہتا کہ ”ا  لٓم ایک حَرْف ہے بلکہ ”اَلِف “ایک حَرْ ف،” لام “ایک حَرْف اور”میم “ایک حَرْف ہے۔ (المستدرک ،کتاب فضائل القرآن ، رقم ۲۰۸۴ ، ج ۲ ، ص ۲۵۶)اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں قُرآنِ پاک کی زِیادہ سے زِیادہ تِلاوت کرنے اور اس مُعْجِزَۂ  مُصْطَفٰے سے خُوب خُوب بَرَکتیں  حاصل کرنے کی تَوفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

مجْلس اَلْمَدِیْنۃُالْعِلْمِیَّۃ کا تَعارُف: