Book Name:Bad shuguni haram hay

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوت ِ اسلامی دنیا کے کم و بیش 192 ممالک میں اپنا مدنی پیغام پہنچا چکی ہے اور خدمتِ دین کے کم و بیش 95 شعبہ جات میں مدنی کام جاری و ساری ہے، ان شعبہ جات میں ایک شعبہ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ بھی ہے، مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ کاکام دکھیارے مسلمانوں کی بذریعہ مکتوبات غم خواری اور تعویذات، اَورادو وظائف کے ذَرِیعے فی سبیل اللہ رُوحانی عِلاج کرناہے۔

مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں پر ماہانہ تقریباً 1 لاکھ 64 ہزار سے زائد مریض، 3لاکھ 45 ہزار سے زائد تعویذات ، 1 لاکھ 86 ہزار سے زائد اوراد اور 56 ہزار سے زائد مکتوبات فی سبیل اللہ ملک و بیرونِ ملک ارسال کئے جاتے ہیں۔ اس شعبے کے تحت’’استخارہ مجلس ‘‘بھی ہے۔ روزانہ پوری دُنیا  سے بذریعہ فون کثیر عاشقانِ رسول اِستخارے کے ذریعے اپنے مسائل کا حل جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ ماہانہ کم وبیش 50,000(پچاس ہزار)کے قریب اسلامی بھائی اس اِستخارہ سروس پر رابطہ فرماتے ہیں۔پاکستانی وقت کے مطابق روزانہ صبح 9 بجےسے اگلے دن صبح5بجے تک (مسلسل 20گھنٹے) ہاتھوں ہاتھ استخارہ اس نمبر پر کیا جاتا ہے ۔نمبر نوٹ فرمالیجئے۔34858711۔021

ہر جمعرات مغرب تا جمعہ صبح 9 بجے تک اور ہر اتوار صبح 9 تا شام 6 بجے تک استخارہ نہیں ہوتا،اور اسلامی بہنیں رابطہ نہ فرمائیں بلکہ اپنے گھر کے کسی مرد کے ذریعے فون کرواکر استخارہ کرواسکتی ہیں۔اس کے علاوہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ہفتے میں 2 دن مدنی چینل پر رُوحانی علاج و استخارہ نامی سلسلہ براہِ راست نشر ہوتا ہے،اور دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر ای میل استخارہ سروس بھی موجود ہے ۔جس پر روزانہ سینکڑوں میلز موصول ہوتی ہیں ۔اللہعَزَّ  وَجَلَّ     دعوتِ اسلامی  کو مزید ترقی وعروج عطافرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم