Book Name:Faizan e Sahaba

رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْکافی کواہل ِبیت ِاطہار اورصحابۂ  کرام رِضْوانُ اللہِ  تَعالیٰ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  سے مَحَبَّت اوران کی پیروی کے سبب اللہعَزَّ  وَجَلَّ   نے کس قَدر اِنْعام واِکْرام سے نوازا کہ  اِنہیں  نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی زِیارت بھی نصیب ہوئی اور اپنے ہم عَصْر  اولیا میں  بُلند مَرتبہ پر فائز بھی فرمادیا۔ہمیں بھی  صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی مَحَبَّت کو دل میں بساکر ان کے طریقے پر چلتے ہوئے زِندگی بَسر کرنی چاہیے اور جولوگ ان کی شان میں زبانِ طَعَن دَراز کرتے ہیں  ان  کی صُحْبت  سے دور  رہ  کر  ایسے   عاشقان ِرسول کی صُحْبت اپنالینی چاہیے کہ جو صحابۂ   کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی خُوب خُوب   شان بیان کرتے ہوں،ان کا نام لیتے وقت زبانوں پرتَعْظِیماًرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم جاری ہوجاتا ہو۔یادرکھئے !صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی تَعْظیم ہر مسلمان  پر لازم وضروری ہے ۔انبیائے کرام عَلَیْھِمُ الصَّلٰوۃُ والسَّلام کے بعد صحابۂ  کرام عَلَیْھِمُ الرِّضْوان تمام انسانوں میں سب سے زیادہ تَعْظیم و تَوْقِیْر کے لائق ہیں یہ وہ مُقَدَّس و مُبارک ہستیاں ہیں، جنہوں نے امامُ الانصار ِ وَالمہاجِرین، جنابِ رحمۃٌ لِّلْعٰلمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دعوت پر لَبَّیْک کہا، دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے اور تَن مَن دَھن سے اسلام کے آفاقی اور اَبَدی پیغام کو دُنیا کے گوشے  گوشے میں پہنچانے کے لیےکَمر بَسْتہ ہوگئے۔ تاریخ  گواہ ہے کہ ان مُبارک ہستیوں نے قرآن وحدیث کی تعلیمات کو عام کرنے اور پرچمِ اسلام کی سربلندی کے لیے ایسی بے مثال قربانیاں دی ہیں کہ آج جن کا تَصوُّر بھی مُشکل ہے۔ رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے رُوئے زیبا کی زِیارت وہ عَظیم سعادت ہے کہ دُنیا جہاں کی کوئی نعمت اس کے برابر