باب:غیرمقرر سزا کا بیان

مقررہ سزاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 5

روایت ہے حضرت ابوبردہ ابن نیار سے ۱؎وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرماتےہیں کہ دس۱۰ کوڑوں سے زیادہ نہ لگائے جائیں مگرکی مقرر کردہ سزاؤں میں سے کسی سزا میں ۲؎(مسلم،بخاری)

عَنْ أَبِيْ بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يُجْلَدُ فَوْقَ عَشْرِ جَلَدَاتٍ إِلَّا فِيْ حَدٍّ مِنْ حُدُوْدِ اللّٰهِ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3630 ، باب:غیرمقرر سزا کا بیان

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں جب تم میں سے کوئی مارے تو چہرے سے بچے ۱؎(ابوداؤد)

عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا ضَرَبَ أَحَدُكُمْ فَلْيتَّقِ الْوَجْهَ". رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3631 ، باب:غیرمقرر سزا کا بیان

روایت ہے حضرت ابن عباس سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں جب کوئی کسی سے کہے اے یہودی ۱؎تو اسے بیس کوڑے مارو ۲؎اور جب کہے اورہیجڑے (کھسرے)تو اسے بیس کوڑے مارو۳؎اورجو اپنی محرم سے زنا کرے اسے قتل کردو ۴؎(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ: يَا يَهُوْدِيُّ فَاضْرِبُوْهُ عِشْرِيْنَ، وَإِذَا قَالَ: يَا مُخَنَّثُ فَاضْرِبُوْهُ عِشْرِيْنَ،وَمَنْ وَقَعَ عَلٰى ذَاتِ مَحْرَمٍ فَاقْتُلُوْهُ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيْثٌ غَرِيْبٌ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3632 ، باب:غیرمقرر سزا کا بیان

روایت ہے حضرت عمر سے کہ رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جب تم کسی شخص کو پاؤ کہ وہکی راہ میں خیانت کرے ۱؎تو اس کا سامان جلادو اور اسے مارو ۲؎(ترمذی،ابوداؤد)اور ترمذی نے کہا یہ حدیث غریب ہے۔

وَعَنْ عُمَرَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا وَجَدْتُمُ الرَّجُلَ قَدْ غَلَّ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ فَأَحْرِقُوْا مَتَاعَهٗ وَاضْرِبُوْهُ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هٰذَا حَدِيْثٌ غَرِيْبٌ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3633 ، باب:غیرمقرر سزا کا بیان