- ہوم
- کتابیں
- مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
- جلد 4
- دعاؤں کا بیان
- باب :خاص وقتوں کی دعائیں
باب :خاص وقتوں کی دعائیں
دعاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 4
روایت ہے حضرت بریدہ سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم جب بازار میں داخل ہوتے تو کہتے اللّٰه کے نام سے الٰہی میں تجھ سے اس بازار کی خیر اور جو اس میں ہے اس کی بھلائی مانگتا ہوں ۱؎ا ور اس بازار کی شر اور جو اس میں ہے اس کی شر سے پناہ مانگتا ہوں ۲؎الٰہی میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ گھاٹے کا سودا کروں۳؎(بیہقی دعوات کبیر)
وَعَن بُرَيْدَة قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ السُّوقَ قَالَ: بِسْمِ اللّٰهِ اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ هٰذِهٖ السُّوقِ وَخَيْرَ مَا فِيهَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُصِيْبَ فِيْهَا صَفْقَةً خَاسِرَةً.رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي الدَّعَوَاتِ الْكَبِيرِ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2456 ، باب :خاص وقتوں کی دعائیں