- ہوم
- کتابیں
- مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
- جلد 4
- دعاؤں کا بیان
- باب:جامع دعائیں
باب:جامع دعائیں
دعاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 4
روایت ہے حضرت انس سے کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے ایک مسلمان کی بیمار پرسی فرمائی جو بہت کمزور ہوگیا تھا ۱؎کہ چوزہ کی طرح ہوگیا تھا اس سے رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ کیا تو اللّٰه سے کوئی خاص دعا کرتا تھا یا کوئی مانگتا تھا ۲؎وہ بولا میں یہ کہتا تھا الٰہی تو جو سزا مجھے آخرت میں دینے والا ہو وہ مجھے دنیا میں ہی دے دے ۳؎تب اس سے رسول اللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے فرمایاسُبْحَانَ اللّٰهِتو اس کی طاقت اور قدرت نہیں رکھتا ۴؎تو نے یہ کیوں نہ کہا خدایا ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور آخرت میں بھلائی دے اور ہم کو آگ کے عذاب سے بچالے ۵؎فرماتے ہیں اس نے اللّٰه سے یہ ہی دعا مانگی تو اللّٰه نے اسے شفا بخشی۶؎(مسلم)
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَادَ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ قَدْ خَفَتَ فَصَارَ مِثْلَ الْفَرْخِ فَقَالَ لَهٗ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ كُنْتَ تَدْعُو اللّٰه بِشَيْءٍ أَوْ تَسْأَلُهٗ إِيَّاهُ؟» . قَالَ: نَعَمْ كُنْتُ أَقُولُ: اَللّٰهُمَّ مَا كُنْتَ مُعَاقِبِي بِهٖ فِي الْآخِرَةِ فَعَجِّلْهُ لِي فِي الدُّنْيَا. فَقَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " سُبْحَانَ اللّٰهِ لَا تُطِيقُهٗ وَلَا تَسْتَطِيعُهٗ أَفَلَا قُلْتَ: اَللّٰهُمَّ آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ ". قَالَ: فَدَعَا اللهَ بِهٖ فَشَفَاهُ اللهُ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2502 ، باب:جامع دعائیں
روایت ہے حضرت حذیفہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے مسلمان کو یہ لائق نہیں کہ اپنے کو ذلیل کرے ۱؎لوگوں نے پوچھا حضور ذلیل کیسے کرے فرمایا اپنے کو ان آفتوں پر پیش کرے جن کی طاقت نہ رکھتا ہو ۲؎(ترمذی،ابن ماجہ،بیہقی شعب الایمان)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن ہے غریب ہے۔
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ» . قَالُوا: وَكَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهٗ؟ قَالَ: «يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ. وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هٰذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2503 ، باب:جامع دعائیں
روایت ہے حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ سے فرماتے ہیں مجھے رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے یہ دعا سکھائی فرمایا کہو اللّٰه میرا باطن میرے ظاہر سے اچھا کر دے اور میرے ظاہر کو نیک و صالح بنادے ۱؎اے اللّٰه میں تجھ سے وہ اچھا گھر بار، مال،اولاد جو نہ گمراہ ہو اور نہ گمراہ گر مانگتا ہوں جو تو لوگوں کو دیتا ہے۲؎(ترمذی)
وَعَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللّٰه عَنْهُ قَالَ: عَلَّمَنِي رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " قُلْ: اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ سَرِيرَتِي خَيْرًا مِنْ عَلَانِيَتِي وَاجْعَلْ عَلَانِيَتِي صَالِحَةً اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ صَالِحٍ مَا تُؤْتِي النَّاسَ مِنَ الْأَهْلِ وَالْمَالِ وَالْوَلَدِ غَيْرِ الضَّالِّ وَلَا الْمُضِلِّ " رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2504 ، باب:جامع دعائیں
- 1
- 2