- ہوم
- کتابیں
- مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
- جلد 2
- نماز کا بیان
- باب : سجدۂ شکر کا بیان
باب : سجدۂ شکر کا بیان
نماز کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 2
روایت ہے حضرت ابوبکرہ سے فرماتے ہیں کہ جب رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو کوئی خوشی کی خبرپہنچتی یا آپ خوش ہوتے ۱∞؎تو الله تعالٰی کا شکر کرتے ہوئے سجدہ میں گر جاتے ۲؎(ابوداؤد، ترمذی)ترمذی نے کہایہ حدیث حسن غریب ہے۔
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَاءَهٗ أَمْرٌ سُرُورًا أَوْ يَسُرُّ بِهٖ خَرَّ سَاجِدًا شَاكِرًا لِلّٰهِ تَعَالٰى.رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيْ وَقَالَ:هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيِبٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1494 ، باب : سجدۂ شکر کا بیان
روایت ہے حضرت ابوجعفر سے ۱∞؎کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے ناقص الخلقت لوگوں میں سےکسی کو دیکھا تو آپ سجدے میں گرگئے ۲؎(دارقطنی)ارسالًا۳؎شرح سنہ میں مصابیح کے الفاظ ہیں۔
وَعَنْ أَبِي جَعْفَرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأٰى رَجُلًا مِنَ النَّغَّاشِينَ فَخَرَّ سَاجِدًا. رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ مُرْسَلًا وَفِي شَرْحِ السُّنَّةِ لَفْظُ المَصَابِيْحِ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1495 ، باب : سجدۂ شکر کا بیان
روایت ہے حضرت سعد ابن ابی وقاص سے فرماتے ہیں کہ ہم رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ مکہ معظمہ سے چلے مدینہ پاک کا ارادہ کرتے تھے جب ہم عزوزاء کے قریب پہنچے ۱∞؎توحضور ا ترے پھر اپنے ہاتھ اٹھائے ایک گھڑی الله سے دعا مانگی پھرسجدے میں گرے اس میں بہت ٹھہرے پھر اٹھے تو ایک گھڑی اپنے ہاتھ اٹھائے رہے۲؎پھرسجدے میں گرے وہاں بہت ٹھہرے پھر اٹھے ایک گھڑی اپنے ہاتھ اٹھائے پھر سجدےمیں گرے فرمایا کہ میں نے اپنے رب سے اپنی امت کے لیے سوال کیا اورشفاعت کی تو رب نے مجھے تہائی امت دے دی میں رب کا شکر کرتے سجدے میں گرگیا پھر میں نے اپنا سر اٹھایا اپنے رب سے اپنی امت کے لیئے سوال کیا مجھے تہائی امت دے دی میں رب کا شکر کرتے سجدے میں گرگیا پھر میں نے اپنا سر اٹھایا اپنے رب سے اپنی امت کے لیے سوال کیا اس نے مجھے آخری تہائی بھی دے دی تو میں رب کا شکر کرتے سجدے میں گر گیا۳؎(احمد،ابوداؤد)
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِيْ وَقَاصٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ نُرِيدُ الْمَدِينَةَ فَلَمَّا كُنَّا قَرِيبًا مِنْ عَزْوَزَاءَ نَزَلَ ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ فَدَعَا اللهَ سَاعَةً ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا فَمَكَثَ طَوِيلًا ثُمَّ قَامَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ سَاعَةً ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا فَمَكَثَ طَوِيلًا ثُمَّ قَامَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ سَاعَةً ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا قَالَ: “إِنِّي سَأَلْتُ رَبِّي وَشَفَعْتُ لِأُمَّتِي فَأَعْطَانِي ثُلُثَ أُمَّتِي فَخَرَرْتُ سَاجِدًا لِرَبِّي شُكْرًا ثُمَّ رَفَعْتُ رَأْسِي فَسَأَلْتُ رَبِّي لِأُمَّتِي فَأَعْطَانِي ثُلُثَ أُمَّتِي فَخَرَرْتُ سَاجِدًا لِرَبِّي شُكْرًا ثُمَّ رَفَعْتُ رَأْسِي فَسَأَلْتُ رَبِّي لِأُمَّتِي فَأَعْطَانِي الثُّلُثَ الْآخِرَ فَخَرَرْتُ سَاجِدًا لِرَبِّي شُكْرًا” . رَوَاهُ أَحْمدُ وَأَبُو دَاوُدَ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1496 ، باب : سجدۂ شکر کا بیان