باب : قربانی کابيان

نماز کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 2

روایت ہے حضرت نافع سے کہ حضرت ابن عمر نے فرمایا قربانی بقرعید کے بعد دو دن تک ہے۔(مالک)

وَعَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ: الْأَضْحٰى يَوْمَانِ بعد يَوْم الْأَضْحٰى. رَوَاهُ مَالِكٌ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1473 ، باب : قربانی کابيان

اور فرمایا کہ مجھے حضرت علی ابن ابی طالب سےاس کی مثل روایت پہنچی ۱∞؎

وَقَالَ: وَبَلَغَنِي عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ مِثلُهٗ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1474 ، باب : قربانی کابيان

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے مدینہ شریف دس سال قیام کیا قربانی کرتے رہے ۱∞؎(ترمذی)

وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ يُضَحِّيْ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1475 ، باب : قربانی کابيان

روایت ہے حضرت زید ابن ارقم سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے صحابہ نے عرض کیا یارسول الله یہ قربانیاں کیاہیں فرمایا تمہارے باپ ابراہیم علیہ السلام کی سنت ۱∞؎عرض کیا کہ ان میں ہمیں کیا ملے گافرمایا ہربال کےعوض نیکی عرض کیا کہ اون یارسول الله تو فرمایا کہ اون کے ہربال کےعوض نیکی ۲؎(احمد،ابن ماجہ)

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا رَسُولَ اللهِ مَا هٰذِهِ الْأَضَاحِيُّ؟ قَالَ: “سُنَّةُ أَبِيْكُمْ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ” قَالُوا: فَمَا لَنَا فِيهَا يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ: “بِكُلِّ شَعْرَةٍ حَسَنَةٌ” . قَالُوا: فَالصُّوفُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ: “بِكُلِّ شَعْرَةٍ مِنَ الصُّوفِ حَسَنَةٌ” رَوَاهُ أَحْمدُ وَابْنُ مَاجَه

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1476 ، باب : قربانی کابيان