باب:نمازِجنازہ میں صفیں بنانے کا بیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

اُمّ المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے کہرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ”جس میت پر بھی مسلمانوں کی ایسی جماعت نماز پڑھے جس کی تعداد سو (100) کو پہنچتی ہو اور وہ سب کے سب اُس کے لیے سفارش کریں تو اُس میت کے حق میں اُن کی شفاعت قبول کی جاتی ہے۔“

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ مَيِّتٍ يُصَلِّیْ عَلَيْهِ اُمَّةٌ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ يَبْلُغُوْنَ مِائَةً كُلُّهُمْ يَشْفَعُوْنَ لَهُ اِلَّا شُفِّعُوْا فِيْهِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 932 ، باب:نمازِجنازہ میں صفیں بنانے کا بیان

حضرت سَیِّدُناعبداللّٰہبن عباسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ میں نےرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس مرنے والے مسلمان کے جنازے میں چالیس ایسے افراد شریک ہوں جواللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتے ہوں تواللّٰہتعالیٰ اس مرنے والے کے حق میں ان لوگوں کی شفاعت قبول فرماتا ہے۔“

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ: مَا مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يَمُوْتُ فَيَقُوْمُ عَلَى جَنَازَتِهِ اَرْبَعُوْنَ رَجُلًا لَا يُشْرِكُوْنَ بِاللهِ شَيْئًا اِلَّا شَفَّعَهُمُ اللهُ فِيْهِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 933 ، باب:نمازِجنازہ میں صفیں بنانے کا بیان

حضرت سَیِّدُنا مَرثَد بنعبداللّٰہیَزنِیْرَحْمَۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں کہ حضرت سَیِّدُنا مالک بنہُبَیْرَہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُجب بھی کسی کی نمازِ جنازہ پڑھاتے اور لوگ کم ہوتے تو انہیں تین حصوں میں تقسیم کردیتے پھر فرماتے کہ نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: ”جس پر تین صفیں نماز جنازہ پڑھیں اُس کے لیے (جنت) واجب ہو جاتی ہے۔“

عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْيَزَ نِیِّ قَالَ:كَانَ مَالِكُ بْنُ هُبَيْرَةَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اِذَا صَلَّى عَلَى الْجَنَازَةِ فَتَقَالَّ النَّاسَ عَلَيْهَا جَزَّاَهُمْ عَلَيْهَا ثَلاَثَةَ اَجْزَاءٍ ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:مَنْ صَلَّى عَلَيْهِ ثَلَاثَةُ صُفُوْفٍ فَقَدْ اَوْجَبَ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 934 ، باب:نمازِجنازہ میں صفیں بنانے کا بیان