- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 6
- باب:جس کے نابالغ بچے انتقال کر جائیں اس کی فضیلت
باب:جس کے نابالغ بچے انتقال کر جائیں اس کی فضیلت
فیضان ریاض الصالحین جلد 6
حضرتِ سَیِّدُنا انسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ حضورنبی کریم رَءُوْفٌ رحیمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”جس مسلمان کے تین چھوٹے نابالغ بچے فوت ہوجائیںاللّٰہ عَزَّوَجَلَّاُن بچوں پر رحمت کی وجہ سے اُس شخص کو جنت میں داخل فرمائے گا۔“
عَنْ اَنَسٍ رَضيَ اللہُ عَنْهُ قَالَ : قَال رَسُوْلُ اللہِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:مَا مِنْ مُسْلِـمٍ يَمُوْتُ لَهُ ثَلَاثَةٌ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ اِلَّا اَدْخَلَهُ اللہُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ اِيَّاهُمْ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 952 ، باب:جس کے نابالغ بچے انتقال کر جائیں اس کی فضیلت
حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ رسولِ اکرمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:”جس مسلمان کے تین بچے فوت ہوجائیں اُسے آگ نہیں چھوئے گی مگر قسم پوری ہونے کے لیے۔“
عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْهُ قَالَ :قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:لَا يَمُوْتُ لِاَحَدٍ مِّنَ الْمُسْلِمِينَ ثَلَاثَةٌ مِنَ الوَلَدِ لَاتَمَسُّهُ النَّارُ اِلاَّ تَحِلَّةَ القَسَم.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 953 ، باب:جس کے نابالغ بچے انتقال کر جائیں اس کی فضیلت
حضرتِ سَیِّدُنا ابو سعید خُدریرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں:”ایک عورت نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں حاضر ہوکر عرض گزار ہوئی:یارسولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!مَرد آپ کی اَحادیث لے گئے، آپ ہمارے لیے بھی کوئی دن مقرر فرمادیجئے جس میں آپ ہمیں وہ سکھائیں جواللّٰہ عَزَّوَجَلَّنے آپ کو سکھایا ہے۔ نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: ”فلاں دن جمع ہوجانا۔“ پس عورتیں جمع ہوگئیں۔حضورصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماُن کے پاس تشریف لائے اور انہیں وہ سکھایا جواللّٰہ عَزَّوَجَلَّنے آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو سکھایا پھر فرمایا: ”تم میں سے جس عورت نے بھی تین بچے آگے بھیجے (یعنی فوت ہوگئے) تو وہ اُس عورت کے لیے جہنم سے آڑ بن جائیں گے۔“ ایک عورت نے عرض کی:اوردو؟ فرمایا: ”اور دوبھی۔‘‘(یعنی دو بچے بھی اُس عورت کے لیے جہنم سے آڑ بن جائیں گے۔)
عَنْ اَبي سَعِيْدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللہُ عَنْهُ قَالَ:جَاءَتْ اِمرَاَةٌ اِلَى رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَهَبَ الرِّجالُ بِحَديْثِكَ فَاجْعَلْ لَنَا مِنْ نَفْسِكَ يَوْمًا نَاْتِيْكَ فِيْهِ تُعَلِّمُنَا مِمَّا عَلَّمَكَ اللہُ قَالَ : اجْتَمِعْنَ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا فَاجْتَمَعْنَ فَاَتَاهُنَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم فَعَلَّمَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَهُ اللہُ ثُمَّ قَالَ : مَا مِنْكُنَّ مِنْ اِمْرَاَةٍ تُقَدِّمُ ثَلاثَةً مّنَ الْوَلَدِ اِلَّا كَانُوْا لَهَا حِجَابًا مِّنَ النَّارِ فَقَالَتِ امْرَاَةٌ:وَاثْنَيْنِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:وَاثْنَيْنِ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 954 ، باب:جس کے نابالغ بچے انتقال کر جائیں اس کی فضیلت