باب:مَشک سے مُنہ لگا کر پینے کی کراہت کا بیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

حضرت سَیِّدُناابو سعید خُدریرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مشکوں کے مونہوں کو موڑنے سے منع فرمایا۔(امام زہریرَحْمَۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:)یعنی (اس بات سے کہ)مشکوں کےمونہوں کو موڑ کر اِن سے پانی پیا جائے۔

عَنْ اَبي سَعِيْدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: نَهٰى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم عَنِ اخْتِنَاثِ الْاَسْقِيَةِ. يَعْنِى:اَنْ تُكسَرَ اَفْوَاهُهَا وَيُشْرَبُ مِنْهَا.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 762 ، باب:مَشک سے مُنہ لگا کر پینے کی کراہت کا بیان

حضرت سَیِّدُنا ابو ہُریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس بات سے منع فرمایا کہ مشک کے منہ سےپیا جائے(راوی کوشک ہے کہ حدیث میںسِقَاءفرمایا یاقِرْبَہ

عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ:نَهٰى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم اَن يُشْرَبَ مِنْ فِيِّ السِّقاءِ اَوِ الْقِرْبَةِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 763 ، باب:مَشک سے مُنہ لگا کر پینے کی کراہت کا بیان

حضرت حسان بن ثابترَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُکی بہن حضرت سَیِّدتُنا اُمِّ ثابت کبشہ بنتِ ثابترَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے کہرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممیرے یہاں تشریف لائے اور لٹکے ہوئے مشکیزے کے منہ سے کھڑے کھڑے پانی نوش فرمایا۔ پھر میں مشکیزے کی طرف اُٹھ کھڑی ہوئی اور اس کا منہ (تبرکاً) کاٹ لیا۔

عَنْ اُمِّ ثَابِتٍ كَبْشَةَ بِنْتِ ثَابتٍ اُخْتِ حَسَّانَ بْنِ ثابتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَعَنْهَا قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَرِبَ مِنْ فِي قِرْبَةٍ مُعَلَّقةٍ قَائِمًا فَقُمْتُ اِلٰى فِيهَا فَقطَعْتُهُ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 764 ، باب:مَشک سے مُنہ لگا کر پینے کی کراہت کا بیان