- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 6
- باب:مریض کا یہ کہنا کہ مجھے تکلیف یا بخار ہے
باب:مریض کا یہ کہنا کہ مجھے تکلیف یا بخار ہے
فیضان ریاض الصالحین جلد 6
حضرتِ سَیِّدُنا ابنِ مسعودرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ میں نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں حاضر ہوا،آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو تیز بخار تھا۔میں نے آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو چھوا تو عرض کی:یارسولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمآپ کو تو بہت تیز بخار ہے۔ رسولِ اکرمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: ”ہاں مجھے تمہارے دو مَردوں کے برابر بخار ہوتا ہے۔“
عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ رَضِيَ اللہُ عَنْهُ قَالَ:دَخَلتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم َوهُو يُوْعَكُ فَمَسِسْتُهُ فَقُلْتُ:اِنَّكَ لَتُوْعَكُ وَعْكاً شَدِيْدًا فَقَالَ: اَجَلْ اِنِّي اُوْعَكُ كَمَا يُوْعَكُ رَجُلاَنِ مِنْكُمْ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 914 ، باب:مریض کا یہ کہنا کہ مجھے تکلیف یا بخار ہے
حضرت سَیِّدُنا سعد بن ابی وقاصرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں: میں ایک شدید مرض میں مبتلا تھا۔اس مرض میںرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے میری عیادت فرمائی تو میں نے عرض کی: ”یارسولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمآپ دیکھ رہے ہیں میں کس مرض میں مبتلا ہوں اور میں مالدار ہوں اور میری وارث میری ایک ہی بیٹی ہے۔“
عَنْ سَعْدِ بْنِ اَبِی وَقَّاصٍ رَضِيَ اللہُ عَنْهُ قَالَ:جَاءَنِی رَسُوْلُ اللہِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُوْدُنِیْ مِنْ وَجَعٍ اِشَتَدَّ بِیْ فَقُلْتُ:بَلَغَ بِیْ مَا تَرَى وَاَنَا ذُوْ مَالٍ وَلَا يَرِثُنِیْ اِلَّا ابْنَتِي.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 915 ، باب:مریض کا یہ کہنا کہ مجھے تکلیف یا بخار ہے
حضرتِ سَیِّدُنا قاسم بن محمدرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے کہ اُمُّ المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَانےکہا:”ہائے میرا سر۔“توحضورنبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:”بلکہ ہائے میرا سر۔“
عَنِِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ:قَالَتْ عَائشَةُ رَضِيَ اللہُ عَنْهَا:وَارَاْسَاهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّم : بَلْ اَنَا وَارَاْسَاهُ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 916 ، باب:مریض کا یہ کہنا کہ مجھے تکلیف یا بخار ہے