باب: کُفَّار کو سلام کرنے کی حُرْمَت کا بیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہےکہ حضورنبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:”یہودونصاریٰ سے سلام کرنے میں پہل نہ کرو۔اگران میں سے کوئی راستے میں ملے تو اسے تنگ حصے کی طرف مجبور کر دو۔‘‘

عَنْ اَبِی هُرَيْرَةَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:لَا تَبْدَءُوْا الْيَهُودَ وَلَا النَّصَارٰى بِالسَّلامِ فَاِذَا لَقِيتُمْ اَحَدَهُمْ في طَرِيْقٍ فَاضْطَرُّوْهُ اِلٰى اَضْيَقِهِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 866 ، باب: کُفَّار کو سلام کرنے کی حُرْمَت کا بیان

حضرت سَیِّدُنا انسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہےکہ حضورنبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:”جب تمہیں اہلِ کتاب سلام کریں توانہیں جواب میںوَعَلَیْکُمْکہہ دیا کرو۔ “

عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:اِذَا سَلَّمَ عَلَيْكُمْ اَهْلُ الْكِتَابِ فَقُولُوْا:وَعَلَيْكُمْ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 867 ، باب: کُفَّار کو سلام کرنے کی حُرْمَت کا بیان

حضرت سَیِّدُنا اُسامہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہےکہ نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمایک ایسی جماعت کے پاس سے گزرے جس میں مسلمان،مشرکین بت پرست اور یہودی موجود تھے ۔ نبی پاکصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ا س جماعت کو سلام کیا۔

عَنْ اُسَامَةَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اَنَّ النَّبيَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلٰی مَجْلِسٍ فِيْهِ اَخْلَا طٌ مِّنَ الْمُسْلِمِينَ وَالمُشْرِكينَ عَبَدَةِ الْاَوْثَانِ وَالْيَهُوْدِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمُ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 868 ، باب: کُفَّار کو سلام کرنے کی حُرْمَت کا بیان