باب: عورتوں کو سلام کرنے کا بیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

حضرت سَیِّدُنا سہل بن سعدرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں ایک عورت تھی۔ ایک روایت میں یوں ہے کہ ایک بوڑھی عورت تھی جو چقندر کی جڑیں اور جَو کا آٹا ہانڈی میں ڈال کر کھانا تیار کرتی۔ نمازِ جمعہ سے واپسی پر ہم اسے سلام کرتے تو وہ وہی کھانا ہمارے سامنے رکھ دیتی ۔

عَنْ سَهْلٍ بْنِ سَعْدٍرَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: كَانَتْ فِينَاامْرَءَ ةٌ. وَفِی رِوَايَةٍ:كَانَتْ لَنَا عَجُوزٌ تَاْخُذُ مِنْ اُصُولِ السِّلْقِ فَتَطْرَحُهُ فِي الْقِدْرِوَتُكَرْكِرُ حَبَّاتٍ مِّنْ شَعِيْرٍ فَاِذَاصَلَّيْنَاالْجُمُعَةَ وَانْصَرَفْنَانُسَلِّمُ عَلَيْهَا فَتُقَدِّمُهُ اِلَيْنَا.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 863 ، باب: عورتوں کو سلام کرنے کا بیان

حضرت سَیِّدَتُنا اُمّ ہانی فاختہ بنت ابو طالبرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں: میں فتحِ مکہ کےدن نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پاس حاضر ہوئی تو آپ غسل فرمارہے تھے اور حضرت فاطمہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَاکپڑے سے پردہ کئے ہوئے تھیں ۔ میں نے آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو سلام عرض کیا۔اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث بیان فرمائی ۔

عَنْ اُمِّ هَانِىْءٍ فاخِتَةَ بِنْتِ اَبِی طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ:اَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الفَتْحِ وَهُوَ يَغْتَسِلُ وَفَاطِمَةُ تَسْتُرُهُ بِثَوْبٍ فَسَلَّمْتُ... وَذَكَرَتِ الْحَدِيْثَ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 864 ، باب: عورتوں کو سلام کرنے کا بیان

حضرت سَیِّدَتُنا اَسماء بنت یزیدرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں: ہم عورتوں کے پاس سے حضورنبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکاگزر ہوا توآپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ہمیں سلام کیا ۔ترمذی کے الفاظ یہ ہیں کہ ایک دن نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممسجد سے گزرے تووہاں عورتوں کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی تھی، آپعَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامنے ہاتھ کے اشارے سے انہیں سلام کیا۔

عَنْ اَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِ يْدَرَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ:مَرّ عَلَيْنَاالنّبيُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ فَسَلَّمَ عَلَيْنَا.وَلَفْظُ التِّرْمِذِي:اَنَّ رَسُوْلَ الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَرَّ فِي الْمَسْجِدِ يَوْمًا وَ عُصْبَةٌ مِّنَ النِّسَاءِ قُعُوْدٌ فَاَلْوٰى بِيَدِهِ بالتَّسْلِيمِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 865 ، باب: عورتوں کو سلام کرنے کا بیان