- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 4
- خوف و امید کو جمع کرنا
خوف و امید کو جمع کرنا
فیضان ریاض الصالحین جلد 4
ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا ابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ شہنشاہِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’اگرمؤمن جان لیتا کہاللہ عَزَّ وَجَلَّکے پاس کتناعذاب ہے توکوئی بھی اس کی جنت کی امید نہ رکھتا اوراگر کافرجان لیتاکہاللہ عَزَّ وَجَلَّکے پاس کتنی رحمت ہے تو اس کی جنت سے کوئی ناامید نہ ہوتا ۔ ‘‘
عَنْ اَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَوْ يَعْلَمُ الْمُؤْمِنُ مَا عِنْدَ اللهِ مِنَ الْعُقُوْ بَةِ مَا طَمِعَ بِجَنَّتِهِ اَحَدٌ وَلَوْ يَعْلَمُ الْكَافِرُ مَا عِنْدَ اللهِ مِنَ الرَّحْمَةِ مَا قَنِطَ مِنْ جَنَّتِهِ اَحَدٌ. ( )
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 443 ، خوف و امید کو جمع کرنا
ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُناابوسعیدخدریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضور نبی رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’جب جنازے کورکھاجاتاہے اورلوگ یا مرد اسے اپنے کندھوں پر اُٹھاتے ہیں تو اگروہ نیک ہوتوکہتاہے : مجھے آگے بڑھاؤ ، مجھے آگے بڑھاؤ اور اگر نیک نہ ہوتووہ کہتا ہے : ہائے افسوس ! تم مجھے کہاں لے جارہے ہو؟انسان کے علاوہ ہرچیزاس کی آوازسنتی ہے اگر انسان سنے تو بے ہوش ہوجائے ۔ ‘‘
عَنْ اَبِي سَعِيْدٍ الْخُدْرِيّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اَنَّ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : اِذَا وُضِعَتِ الْجِنَازَةُ وَاحْتَمَلَهَا النَّاسُ اَوِ الرِّجَالُ عَلَى اَعْنَاقِهِمْ فَاِنْ كَانَتْ صَالِحَةً قَالَتْ : قَدِّمُوْنِي قَدِّمُوْنِي وَاِنْ كَانَتْ غَيْرَ صَالِحَةٍ قَالَتْ : يَا وَيْلَهَا ! اَيْنَ تَذْهَبُوْنَ بِهَا؟ يَسْمَعُ صَوْتَهَا كُلُّ شَيْءٍ اِلَّا الْاِنْسَانَ وَلَوْ سَمِعَهُ صَعِقَ. ( )
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 444 ، خوف و امید کو جمع کرنا
ترجمہ : حضرت سیدناابن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ نورکے پیکر ، تمام نبیوں کے سَروَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’ جنت تمہارے جوتے کے تسمے سے بھی تمہارے زیادہ قریب ہے اورجہنم بھی اسی طرح قریب ہے ۔ ‘‘
عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْجَنَّةُ اَقْرَبُ اِلَى اَحَدِكُمْ مِنْ شِرَاكِ نَعْلِهِ وَالنَّارُ مِثْلُ ذٰلِكَ. ( )
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 445 ، خوف و امید کو جمع کرنا