- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 2
- باب : اعمال پر محافظت کا بیان
باب : اعمال پر محافظت کا بیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 2
:حضرت سَیِّدُنَاعمر بن خطابرَضِیَ اللّٰہُ تعالٰی عَنْہُسےروایت ہے کہ سرکارِمدینہراحت قلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ جوشخص اپنا رات کاوظیفہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھے بغیر سو جا ئے، پھر فجراورظہر کی نماز کے درمیان پڑھ لے تو اس کے لیے رات کو پڑھنے کی طرح اَجر لکھا جاتاہے ۔ ‘‘
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ نَامَ عَنْ حِزْ بِهِ مِنَ اللَّیْلِ اَوْعَنْ شَيْءٍ مِنْهُ فَقَرَاَهُ مَا بَيْنَ صَلَاةِ الْفَجْرِ وَصَلَاةِ الظُّهْرِ ، كُتِبَ لَهُ كَاَ نَّمَا قَرَاَهُ مِنَ اللَّيْلِ. ( )
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 153 ، باب : اعمال پر محافظت کا بیان
:حضرت سَیِّدُنَاعبداللہبن عَمرو بن عاصرَضِیَ اللّٰہُ تعالٰی عَنْہُسےمروی ہےکہ سرکار ِمدینہ راحت قلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مجھ سے فرمایا: ’’ اےعبداللہ!اس شخص کی طرح نہ ہوجانا جو رات کو قیام کیا کرتا تھا پھر چھوڑ دیا۔ ‘‘
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ لِي رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا عَبْدَ اللَّهِ! لَا تَكُنْ مِثْلَ فُلَانٍ، كَانَ يَقُوْمُ اللَّيْلَ فَتَرَكَ قِيَامَ اللَّيْلِ. ( )
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 154 ، باب : اعمال پر محافظت کا بیان
:اُمُّ المؤمنین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے مروی ہے جبرسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمکی رات کی نماز (یعنی تہجد) کسی بیماری وغیرہ کے سبب رہ جاتی تو آپصَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمدن میں بارہ 12رکعت نماز پڑھتے۔ ‘‘
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ:کَانَ رَسُوْ لُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اِذَا فَاتَتْهُ الصَّلَاةُ مِنَ اللَّيْلِ مِنْ وَجَعٍ اَوْ غَيْرِهِ، صَلَّى مِنَ النَّهَارِ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً. ( )
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 155 ، باب : اعمال پر محافظت کا بیان