30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایک عالم پر نہیں رہتا کبھی عالم کا حال
ہر کمالے را زَوال و ہر زَوالے را کمال
بڑھ چکیں شب ہائے فرقت اب توہو رَوزِ وِصال
مہر ادھر منہ کر کہ میرے دِن پھریں دِل ہو نہال
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
گو چڑھائی کر رہے ہیں مجھ پر اَندوہ و اَلم
گو پیاپے ہو رہے ہیں اہل عالم کے ستم
پر کہیں چھٹتا ہے تیرا آستاں تیرے قدم
چارۂ دردِ دلِ مضطر کریں تیرے کرم
روئے رحمت برمتاب اے کام جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع