30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آپ کے در کی عجب توقیر ہے
آپ کے دَر کی عجب توقیر ہے
جو یہاں کی خاک ہے اِکسیر ہے
کام جو اُن سے ہوا پورا ہوا
اُن کی جو تدبیر ہے تقدیر ہے
جس سے باتیں کی انہیں کا ہوگیا
واہ کیا تقریر پرتاثیر ہے
جو لگائے آنکھ میں محبوب ہو
خاکِ طیبہ سرمۂ تسخیر ہے
صدرِ اَقدس ہے خزینہ راز کا
سینہ کی تحریر میں تحریر ہے
ذَرَّہ ذَرَّہ سے ہے طالع نورِ شاہ
آفتابِ ُحسن عالمگیر ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع