30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خسروِ کون و مکاں اور تواضع ایسی
ہاتھ تکیہ ہے ترا خاک بچھونا تیرا
خوبرویانِ جہاں تجھ پہ فدا ہوتے ہیں
وہ ہے اے ماہِ عرب حسن دِل آرا تیرا
دشت پرہول میں گھیرا ہے درندوں نے مجھے
اے مِرے خضر اِدھر بھی کوئی پھیرا تیرا
بادشاہانِ جہاں بہرِ گدائی آئیں
دینے پر آئے اگر مانگنے والا تیرا
دشمن و دوست کے منہ پر ہے کشادہ یکساں
روئے آئینہ ہے مولیٰ درِ والا تیرا
پاؤں مجروح ہیں منزل ہے کڑی بوجھ بہت
آہ گر ایسے میں پایا نہ سہارا تیرا
نیک اچھے ہیں کہ اَعمال ہیں ان کے اچھے
ہم بدوں کے لئے کافی ہے بھروسا تیرا
آفتوں میں ہے گرفتار غلامِ عجمی
اے عرب والے اِدھر بھی کوئی پھیرا تیرا
اُونچے اُونچوں کو ترے سامنے ساجد پایا
کس طرح سمجھے کوئی رتبۂ اَعلیٰ تیرا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع