دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Zinda Janwaron Ki Tol Kar Khareed o Farokht (Fiqhi Dalail Ki Roshni Mein) | زندہ جانوروں کی تول کر خرید و فروخت (فقہی دلائل کی روشنی میں)

book_icon
زندہ جانوروں کی تول کر خرید و فروخت (فقہی دلائل کی روشنی میں)
            
خون و غلاظت کا ذکر کیے بغیر ان کے مقابل ثمن کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟حالانکہ جانور کے باطن میں موجود خون و غلاظت تو فی الحال معدوم کے درجے میں ہوتے ہیں، کما سیأتي۔ ثالثا: جانور کے اندر موجود خون و غلاظت کا معاملہ اور کپڑے کے ہر ذراع کا معاملہ ایک جیسا نہیں ہے ۔ بلکہ کپڑے میں ہر ذراع ایک ایسی عین چیز ہے جو موجود و ظاہر ہےاور جداگانہ طور پر قابل انتفاع ہے۔اس لیے وصف ہونے کے باوجود اسے اصل بنانا ،ممکن ہے ۔ جیسا کہ علامہ زیلعی لکھتے ہیں: ” لأن الذراع وإن كان وصفا يصلح أن يكون أصلا؛ لأنه عين ينتفع به بانفراده فإذا سمى لكل ذراع ثمنا جعل أصلا وإلا فهو وصف “اس لیے کہ ایک ذراع اگرچہ ایک وصف ہے، مگر وہ بذاتِ خود قابلِ انتفاع عَین ہونے کی وجہ سے اصل (یعنی مستقل مبیع) بننے کے قابل ہے۔ پس اگر ہر ایک ذراع کے بدلے میں الگ قیمت مقرر کی جائے تو وہ "اصل" شمار ہو گا، ورنہ وہ محض ایک وصف ہی رہے گا۔ (تبيين الحقائق،جلد4، صفحہ 6، المطبعة الكبرى الأميرية) لیکن جانور کےباطن میں خون و غلاظت ایسی چیزیں ہیں ،جو عرفاً معدوم ہیں۔ اسی فرق کا نتیجہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے کپڑے میں سے ایک معین ذراع بالقصد بیچے، تو یہ بیع درست ہو سکتی ہے، جبکہ بائع ایک ذراع جدا کر کے خریدار کے حوالے کر دے ۔ لیکن زندہ جانور کے باطن میں موجودفقط خون یا اس کا کوئی بھی جزو جیسے کھال، چربی، پائے، گوشت وغیرہ بالقصد و جداگانہ طور پر بیچے تو یہ بیع باطل ہے،حتی کہ وہ جانور ذبح کر کے یہ چیزیں سپرد کر دے تب بھی بیع درست نہ ہوسکے گی، کیونکہ وقتِ عقد یہ معدوم ہیں ۔ گندم میں موجود آٹے، کھجور میں موجود گٹھلی اور دودھ میں موجود مکھن/ گھی کا بھی یہی حکم ہے کہ فی الحال یہ چیزیں معدوم ہیں اور ان کی بیع باطل

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن