30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شرعی وارد نہیں اور ایسی چیزوں کے پیمانے کا تعین عرف کے اعتبار سے ہی کیا جاتا ہے۔ لیکن ہم اس سے اگلی بات کرتے ہیں کہ اگر بالفرض جانور کا غیر موزونی ہوناعبارۃ النص سے بھی ثابت ہو جائے تب بھی کرنسی کے بدلے وزن کر کے اس کا بیچنا ممنوع نہیں ہوگا۔ کیونکہ نص میں جن چیزوں کا موزونی یا کیلی ہونا بیان کیا ہے ، اس کا مطلب فقط یہ ہے کہ جب ایسی چیز کو ہم جنس کے بدلے بیچیں گے،تو اسی پیمانے کا لحاظ کرنا ہوگا جو منصوص ہے ۔ لیکن اگر ایسی چیز کو کرنسی کے بدلے بیچ رہے ہوں، تو پھر اس خاص منصوص پیمانے سے ہٹ کر کسی دوسرے پیمانے سے بیچنا جائز ہے ۔ اور یہ ایسی بات ہے کہ جس پر علماء کا اجماع ہے ۔
چنانچہ فتاوی ہندیہ ورد المحتار میں ذخیرہ کے حوالے سے ہے: ” قال الشيخ الإمام وأجمعوا على أن ما ثبت كيله بالنص إذا بيع وزنا بالدراهم يجوز وكذلك ما ثبت وزنه بالنص إذا بيع كيلا بالدراهم يجوز كذا في الذخيرة “شیخ الامام نے فرمایا: تمام علما کا اس پر اجماع ہے کہ وہ چیز جس کا ”کیلی ہونا “شریعت کی نص سے ثابت ہو، اگر اسے وزن کے ساتھ درہم کے بدلے بیچا جائے، تو یہ جائز ہے۔اسی طرح وہ چیز جس کا ”موزونی ہونا“ شریعت کی نص سے ثابت ہو، اگر اسے کیل کے ساتھ درہم کے عوض بیچا جائے، تو یہ بھی جائز ہے۔ایسا ہی "الذخیرہ" میں مذکور ہے۔ (الفتاوى الهندية، جلد3، صفحہ 117، دار الفکر، بیروت)
النہایہ فی شرح الہدایہ اور محیط برہانی میں ہے، واللفظ للثانی :” واتفقت الروايات عن أصحابنا أن ما يثبت كيله بالنص لا يجوز بيعه بجنسه وزناً، وإن تماثلا وزناً كالحنطة بالحنطة وأشباهها؛ لأن الشرع ورد فيها بالجواز بشرط التماثل في الكيل،۔۔۔۔وما ثبت وزنه بالنص لا يجوز بيعه بجنسه كيلاً كالدراهم بالدراهم كيلاً إلا رواية شاذة عن أبي يوسف رحمه الله قال: يجوز إذا اعتاد الناس ذلك “ ملتقطا اور ہمارے ائمہ کرام سے منقول تمام روایات اس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع