30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کاکپڑا خریدا اورکچھ کا غلّہ، حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : تمہارے لئے یہ اس سے بہتر ہے کہ قیامت کے دن سوال تمہارے منہ پر چھالا بن کر آتاسوال درست نہیں مگر تین شخص کیلئے ایسی محتاجی والے کیلئے جو اسے زمین پر لٹا دے یا تاوان والے کیلئے جو رسوا کردے یا خون والے کیلئے جو اسے تکلیف پہنچائے۔
اس حدیث کی شرح میں حکیم الامت رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : یعنی ایک درہم کے جَو خرید کر اپنی بیوی کو دے تاکہ وہ پیس کر پکا کر خود بھی کھائے تجھے اور بچّوں کو بھی کھلائے، اور دوسرے درہم کی کلہاڑی خرید کر مجھے دے جا اور روٹی کھا کر پھر آنا، اس سے دو مسئلے معلوم ہوئے، ایک یہ کہ فقیر نادار پر بھی بیوی بچوں کا خرچہ واجب ہے، کیونکہ حضور انورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے یہ نہ فرمایا کہ بیوی سے بھی کمائی کرا، دوسرے یہ کہ کمانا صرف مرد پر لازم ہے نہ کہ بیوی پر کہ حضور انورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے کلہاڑی صرف مرد کو دی، دو کلہاڑیاں لیکر عورت و مرد میں تقسیم نہ فرمائیں ، اس سے وہ لوگ عبرت پکڑیں جو لڑکیوں سے کمائی کرانے کے لئے بی۔اے، ایم۔اے کرارہے ہیں اور جو ضروری مسائل لڑکیوں کو سیکھنا فرض ہیں اُن سے بالکل بے خبر ہیں ۔
’’تمہیں پندرہ دن تک نہ دیکھوں ‘‘اس کی وضاحت کرتے ہوئے حکیم الامت رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : اس سے دو مسئلے معلوم ہوئے، ایک یہ کہ جنگلی لکڑیاں شکاری جانوروں کی طرح عام مباح ہیں جو قبضہ کرلے وہ اس کا مالک ہے کہ وہ اسے بیچ بھی سکتا ہے، دوسرے یہ کہ نبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَباذنِ الٰہی مالکِ احکام ہیں ، دیکھو حضور انورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اسکے لئے ان پندرہ دنوں کی جماعت سے نماز معاف فرمادی حتی کہ درمیان میں جمعہ بھی آیا وہ بھی اس کے لئے معاف رہا، اسی دوران میں اسے مسجد نبوی میں آنا ممنوع ہوگیا کیونکہ اس کو فرمایا گیا : ’’تجھ کو میں دیکھوں نہیں ‘‘ اب اگر وہ مسجد میں حاضر ہوتے، تو اس ممانعت کے مرتکب ہوتے، انہوں نے اس زمانہ میں دن کی نماز جنگل میں اور رات کی گھر پڑھیں ۔(چند سطور کے بعدفرماتے ہیں )یہ ان کی خصوصیات میں سے ہے، اب کسی تاجر یا پیشہ ور کو یہ جائز نہیں کہ کاروبار میں مشغول رہ کر جماعت ترک کرے۔
مزید فرماتے ہیں : حلال پیشہ خواہ کتنا ہی معمولی ہو بھیک مانگنے سے افضل ہے کہ اس میں دنیا و آخرت میں عزّت ہے، افسوس آج بہت سے لوگ اس تعلیم کو بھول گئے، مسلمانوں میں صدہا خاندان پیشہ ور بھکاری ہیں ۔[1]؎
ایک اور حدیث شریف :
عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ الْعَوَّامِرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ’’لِأَنْ یَّأْخُذَ أَحَدُکُمْ أَحْبُلَہُ فَیَأْتِيَ بِحُزْمَۃٍ مِنْ حَطَبٍ عَلٰی ظَھْرِہِ
حضرت زبیر بن عوام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب، منزہ عن العیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : تم میں سے کوئی اپنی رسی لے کر جائے اورا پنی پیٹھ پر لکڑیوں کا گٹھا لاد کر لائے فَیَبِیْعَھَا، فَیَکُفَّ بِھَا وَجْھَہُ خَیْرٌ لَّہُ مِنْ أَنْ یَّسْأَلَ النَّاسَ أَعْطُوْہُ أَمْ مَنَعُوْہُ‘‘۔[2]؎
پھر اسے بیچے اور یوں اپنے چہرہ کو سوال کی ذلت سے بچائے یہ اس کیلئے اس سے بہتر ہے کہ لوگوں سے سوال کرے اور لوگ اسے دیں یا منع کردیں ۔
اپنے ہاتھ کی کمائی کا کھانا ہی بہتر ہے۔ چنانچہ :
عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِ یْکَرِبَرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ’’مَا أَکَلَ أَحَدٌ
حضرت مقدام بن معدیکرب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے، وہ شہنشاہ خوش خصال، پیکر حسن وجمال، دافع رنج و ملال، صاحب جودو نوال، رسول بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلی اللہ تَعَالٰی
طَعَاماً خَیْراً مِّنْ أَنْ یَّأْکُلَ مِنْ عَمَلِ یَدِہِ، وَإِنَّ نَبِيَّ اللّٰہِ دَاوٗدَ علیہ السلام کَانَ یَأْکُلُ مِنْ عَمَلِ یَدِہِ‘‘۔[3]؎
علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ کسی نے اس کھانے سے بہتر کوئی کھانا نہیں کھایا جو اپنے ہاتھ سے کمایا ہو، اللہ کے نبی داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھ سے کما کر کھاتے تھے۔
اس حدیث پاک کی شرح میں حکیم الامت رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : ہاتھوں سے مراد پوری ذات ہے، ہاتھ سے کمائے یا پاؤں سے یا آنکھ یا زبان سے غرضیکہ اپنی قوّت سے حلال روزی کمائے، رب تَعَالٰی فرماتا ہے : (فَبِمَا كَسَبَتْ اَیْدِیْكُمْ) ((شورٰی : ۴۲/۳۰) ترجمہ : جو تمہارے ہاتھوں نے کمایا (کنزالایمان)) وہاں بھی أَیْدِيْیعنی ہاتھوں سے ذات ہی مراد ہے، مقصد یہ ہے کہ دوسروں کی کمائی پر اپنا گزارہ نہ کرے خود محنت کرے۔
’’داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھ سے کماکر کھاتے تھے‘‘ اس کے تحت مفتی صاحب فرماتے ہیں : باوجودیکہ آپ بادشاہ تھے مگر آپ نے کبھی خزانہ سے اپنے پر خرچ نہ کیا بلکہ روزانہ ایک زِرہ بناتے تھے جسے چھ ہزار درہم میں فروخت کرتے تھے، دو ہزار اپنے بال بچوں پر خرچ فرماتے تھے اور چار ہزار فقراء بنی اسرائیل پر خیرات کرتے تھے۔ (مرقات) علماء فرماتے ہیں کہ بقدرِ ضرورت کمائی فرض ہے اور زیادہ مباح اور فخر و زیادتیٔ مال کے لئے کمائی مکروہ ہے۔[4]؎
اگر مانگنا واقعی ناگزیر ہو تو نیک لوگوں سے مانگا جائے، چنانچہ :
عَنِ ابْنِ الْفِرَاسِيِّ، أَنَّ الْفِرَاسِيَّ قَالَ : قُلْتُ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَسْأَلُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ’’لَا، وَإِنْ کُنْتَ لَا بُدَّ فَسَلِ الصَّالِحِیْنَ‘‘۔[5]؎
2 (صحیح البخاري، کتاب الزکاۃ، باب الاستعفاف عن المسألۃ، الحدیث : ۱۴۷۱، ج۱، ص۳۶۲)
(سنن ابن ماجہ، کتاب الزکاۃ، باب کراھیۃ المسألۃ، الحدیث : ۱۸۳۶، ج۲، ص۴۰۸)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع