30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عَنْ أَبِيْ ذَرٍّرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ : قَالَ لِيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ’’یَا أَبَا ذَرٍّ أَتَرٰی کَثْرَۃَ الْمَالِ ھُوَ الْغِنٰی‘‘؟ قُلْتُ : نَعَمْ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، قَالَ : ’’أَفَتَرٰی قِلَّۃَ الْمَالِ ھُوَ الْفَقْرُ‘‘؟ قُلْتُ : نَعَمْ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ۔ قَالَ : ’’إِنَّمَا الغِنٰی غِنَی الْقَلْبِ‘‘۔[1]؎
حضرت ابو ذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے فرماتے ہیں : مجھ سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب، منزہ عن العیوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : اے ابو ذر! کیا تم کثرتِ مال کو غنا سمجھتے ہو؟ میں نے عرض کی : ہاں !یا رسول اللہ ! آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : کیا تم مال کی کمی کو فقرسمجھتے ہو؟ میں نے عرض کی : ہاں !یا رسول اللہ !آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : اصل غنا تو دل کی تونگری ہے۔
ایک اور حدیث شریف :
عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ أَنَّ رَسُوْلَاللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : ’’لَیْسَ الْمِسْکِیْنُ الَّذِيْ تَرُدُّہُ اللُّقْمَۃُ وَاللُّقْمَتَانِ، وَالتَّمْرَۃُ وَالتَّمْرَتَانِ، وَلٰکِنَّ الْمِسْکِیْنَ الَّذِيْ لَا یَجِدُ غِنًی یُغْنِیْہِ، وَلَا یُفْطَنُ لَہُ فَیُتَصَدَّقُ عَلَیْہِ، وَلَا یَقُوْمُ فَیَسْأَلُ النَّاسَ‘‘۔[2]؎
حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ شہنشاہ خوش خصال، پیکر حسن وجمال، دافع رنج و ملال، صاحب جودو نوال، رسول بے مثال بی بی آمنہ کے لالصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : مسکین وہ نہیں جسے ایک دو لقمے یا ایک دو چھوہارے لوٹا دیں بلکہ مسکین وہ ہے کہ اتنا نہ پائے جو اسے لوگوں سے بے نیاز کردے اور اُسے پہچانا بھی نہ جائے کہ اُسے صدقہ دیا جائے اور نہ ہی خود اٹھ کر لوگوں سے سوال کرے۔
یعنی جس مسکینیت پر ثواب ہے اور صابروں کے زمرہ میں داخل ہے وہ یہ بھکاری فقیر نہیں ہے بلکہ یہ تو عام حالات میں اسی سوال پر گنہگار ہے کہ جب وہ بھیک مانگنے کے لئے اتنی دَوڑ دھوپ کرسکتا ہے تو وہ کمانے کے لئے بھی کرسکتا ہے، ہاں صابر وہ مسکین ہے جو حاجت مند ہو مگر پھر کسی پر اپنی حاجت ظاہر نہ کرے، اپنے فقر کو چھپانے کی کوشش کرے، اسی مسکین کی رب تَعَالٰی نے قرآن پاک میں تعریف فرمائی ہے کہ فرمایا : (لِلْفُقَرَآءِ الَّذِیْنَ اُحْصِرُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ)الآیۃ ((البقرۃ : ۳/۲۷۳)
ترجمہ : ان فقیروں کے لئے جو راہِ خدا میں روکے گئے (کنزالایمان)) خیال رہے کہ جس مسکینیت کی دعا حضور انورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے مانگی ہے وہ مسکینیت دل ہے یعنی دل میں عجز و انکسار ہونا، تکبّر وغرور نہ ہونا، ایسا شخص اگر مالدار بھی ہو تو مبارک مسکین ہے، اور جن احادیث میں فقر و مسکینیت سے پناہ مانگی گئی ہے وہ ایسی تنگدستی ہے جو فتنہ میں مبتلا کردے، لہٰذا احادیث میں تعارض نہیں اور نہ اعتراض ہے کہ حضور انورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے تو مسکینیت کی دعا کی مگر رب تَعَالٰی نے حضور انورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو بادشاہ بنادیا یہ دعا قبول نہ ہوئی۔[3]؎
جس نے بکفایت رزق پایا اور قناعت کی وہ کامیاب ہے۔ چنانچہ :
عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللّٰہُ عَنْھُمَا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : ’’قَدْ أَفْلَحَ مَنْ أَسْلَمَ، وَرُزِقَ کَفَافاً، وَقَنَّعَہُ اللّٰہُ بِمَا آتَاہُ‘‘۔[4]؎
حضرت عبد اللہ بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے، کہسرکاروالا تبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیع روزشمار، دو عالم کے مالک و مختار، حبیب پروردگارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : وہ کامیاب ہوگیا جو مسلمان ہوا اور بقدرِ کفایت رزق دیا گیا اور اللہ نے اُسے اپنے عطا کردہ پر قناعت دی۔
حکیم الامت رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں : یعنی جسے ایمان و تقویٰ بقدر ضرورت مال اور تھوڑے مال پر صبر یہ چار نعمتیں مِل گئیں ، اُس پر اللہ کا بڑا ہی کرم و فضل ہوگیا، وہ کامیاب رہا اور دنیا سے کامیاب گیا۔[5]؎
ابو محمد یزیدی فرماتے ہیں : میں ہارون الرشید کے پاس گیا تو دیکھا کہ وہ ایک کاغذ کو دیکھ رہا ہے جس کی تحریر سونے کی ہے جب مجھے دیکھا تو ہنس پڑا میں نے کہا : اللہ تَعَالٰی امیر المؤمنین کو سلامت رکھے کیا کوئی فائدہ مند چیز ہے؟ اس نے کہا : ہاں میں نے بنو امیہ کے ایک خزانے کو ان دو شعروں میں پایا تو ان کو اچھا سمجھا اور ان کے ساتھ تیسرا شعر بھی ملا دیا ، پھرمجھے وہ شعر سنائے ؎
إِذَا سَدَّ بَابٌ عَنْکَ مِنْ دُوْنِ حَاجَۃٍ
فَدَعْہُ لِأُخْرٰی یَنْفَتِحُ لَکَ بَابُھَا
فَإِنَّ قِرَابَ الْبَطْنِ یَکْفِیْکَ مِلْؤُہٗ
وَیَکْفِیْکَ سَوَآتُ الْأُمُوْرِ اجْتِنَابُھَا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع