دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Zia e Sadqat | ضیائے صدقات

book_icon
ضیائے صدقات

آئندہ اصل زکوٰۃ سے کچھ کم کرانے کی کوشش کریں گے، نیز جب اسے کام کی اُجرت پوری ہم دیتے ہیں تو یہ ہدیہ کیا چیز ہے، فقہاء فرماتے ہیں کہ حکام کے نذرانے اور خاص دعوتیں رشوت ہیں ، ہاں حاکم عام دعوت ولیمہ وغیرہ کھا سکتا ہے، نیز جو نذرانے، ہدیہ اور ڈالیاں اس کے حاکم بننے کے بعد شروع ہوں وہ سب رشوتیں ہیں ، ہاں جن لوگوں کے ساتھ اس کا پہلے ہی سے لین دین ہو اور اس کے معزول ہونے کے بعد بھی وہی لین دین رہے وہ رشوت نہیں ، جیسے عزیزوں اور قدیمی احباب سے نیوتے، بھاجی وغیرہ، ان مسائل کی اصل یہ حدیث ہے۔

        حکیم الامت فرماتے ہیں : جو عامل زکوٰۃ میں چوری یا خیانت کرے یا زکوٰۃ دینے والوں سے رشوت وصول کرے، غرض کہ بالواسطہ یا بلاواسطہ جس طرح بھی خفیۃً یا علانیۃً کچھ لے لفظ’’مِنْہُ‘‘ ان سب کو شامل ہے ۔(مرقات) غرض کہ یہاں زکوٰۃ کی چوری ہی مراد نہیں کیونکہ ان صاحب نے کوئی چوری نہ کی تھی، خیال رہے کہ یہاں تو گردن پر اُٹھانے کا ذکر ہے قرآن شریف میں پیٹھوں پر لادنے کاکہ ارشاد ہوا :  (وَ هُمْ یَحْمِلُوْنَ اَوْزَارَهُمْ عَلٰى ظُهُوْرِهِمْؕ   ) ((الأنعام : ۶/۳۱) ترجمہ :  اور وہ اپنے بوجھ اپنی پیٹھ پر لادے ہوئے ہیں (کنزالایمان)) کیونکہ آیت میں کفار کا ذکر ہے اور یہاں گنہگار مسلمان کا چونکہ کفّار کے گناہ زیادہ اور بھاری ہونگے اس لئے وہ پیٹھوں پر لادینگے اور مسلمان گنہگار کے گناہ ان سے کم اور ہلکے ہوں گے، اس لئے گردن پر اُٹھائیں گے، یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ پیٹھ کی انتہا گردن ہے، لہٰذا گردن پر اُٹھانا گویا پیٹھ پر ہی اُٹھانا ہے مگر پہلی بات زیادہ قوی ہے۔

         حکیم الامت مزید فرماتے ہیں : اگر خیانۃً یا رشوۃً اُونٹ، گائے، بکری یا کوئی اور جانور بھی لیا ہوگا تو اُسے بھی اپنی گردن پر اُٹھائے پھرے گا، بوجھ سے دبے گا بھی اور ان آوازوں کی وجہ سے سارے (لوگوں )میں بدنام ہوگا، معلوم ہوا کہ نیکیوں پر قیامت میں انسان سوار ہوگا اور بدیاں انسان پر سوار ہوں گی۔ خیال رہے کہ  اللہ   تَعَالٰی  قیامت میں مسلمانوں کے خفیہ گناہ نہ کھولے گا ستاری فرمائے گا مگر جو بے غیرت دنیا میں علانیہ گناہ کریں اور ان پر فخر بھی کریں وہ ضرور کھلیں گے، لہٰذا یہ حدیث عیب پوشی کی احادیث کے خلاف نہیں ۔[1]؎

        ایک دوسری حدیث شریف :

عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُقَالَ :  بَعَثَنِيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَاعِیاً ثُمَّ قَالَ : ’’اِنْطَلِقْ أَبَا مَسْعُوْدٍ لَا أُلْفِیَنَّکَ تَجِئُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلٰی ظَھْرِکَ بَعِیْرٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَۃِ لَہُ رُغَائٌ قَدْ غَلَلْتَہُ‘‘  قَالَ :  إِذاً لَا أَنْطَلِقُ قَالَ :  ’’إِذاً لَا أُکْرِھُکَ‘‘۔[2]؎

حضرت ابن مسعود انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے فرماتے ہیں :  نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سرور، دو جہاں کے تاجور، سلطان بحرو بر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے مجھے عامل بنا کر بھیجا توفرمایا : اے ابو مسعود! جاؤ میں تمہیں قیامت کے دن ہرگز اس حال میں آتے نہ پاؤں کہ تمہاری پیٹھ پر صدقہ کا اُونٹ بلبلاتا ہو جس کی تم نے خیانت کی ہو۔ انہوں نے عرض کی :  پھر تو میں نہیں جاتا۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا :  پھر میں بھی تمہیں مجبور نہیں کرتا۔   

        ایک اور حدیث شریف پڑھئے اور درسِ عبرت حاصل کیجئے :

عَنْ أَبِيْ رَافِعٍ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّی الْعَصْرَ ذَھَبَ إِلٰی بَنِيْ عَبْدِ الْأَشْھَلِ فَیَتَحَدَّثُ عِنْدَھُمْ حَتّٰی یَنْحَدِرَ لِلْمَغْرِبِ۔ قَالَ أَبُوْ رَافِعٍ :  فَبَیْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُسْرِعٌ إِلَی الْمَغْرِبِ مَرَرْنَا بِالْبَقِیْعِ، فَقَالَ :  ’’أُفّاً لَّکَ أُفّاً لَّکَ‘‘، فَکَبُرَ ذٰلِکَ فِيْ ذَرْعِيْ، فَاسْتَأْخَرْتُ وَظَنَنْتُ أَنَّہُ یُرِیْدُنِيْ، فَقَالَ :  ’’مَا لَکَ اِمْشِ‘‘، فَقُلْتُ :  أَأَحْدَثْتُ حَدَثاً؟ قَالَ :  ’’وَمَا لَکَ‘‘؟ قُلْتُ :  أَفَّفْتَ بِيْ؟ قَالَ :      ’’لَا، وَلٰکِنْ ھٰذَا فُلَانٌ

حضرت سیدناابو رافع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ نبی کریم ، رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَجب عصر کی نماز ادا فرمالیتے تو بنی عبدالاشھل کے پاس تشریف لے جاتے ان سے گفتگو فرماتے یہاں تک کہ نمازِ مغرب کے لئے لوٹ آتے ۔حضرت سیدناابو رافع رضی  اللہ  تعا لیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک بار جب نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَتیزی سے مغرب کے لئے لوٹ رہے تھے تو ہماراگزر بقیع (قبرستان) سے ہوا۔تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا :  تم پر افسوس ہے، تم پر افسوس ہے ، یہ بات مجھ پر گراں گزری  میں پیچھے ہوا اورسمجھا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَمجھے فرمارہے ہیں ۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا :  کیاہوا چلو؟ میں نے (اپنے جی میں ) کہا شاید مجھ سے کچھ ہوگیا (جو بارگاہِ ناز میں ناگوار گزرا ہے) آپ نے فرمایا، کیا ہوا میں نے عرض کی! آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے مجھ پر افسوس کیا؟ آپ صلی  اللہ   تَعَالٰی        بَعَثْتُہُ سَاعِیاً عَلٰی بَنِيْ فُلَانٍ فَغَلَّ نَمِرَۃً فَدُرِّعَ عَلٰی مِثْلِھَا مِنَ النَّارِ‘‘۔[3]؎

علیہ و آلہ وسلمنے فرمایا نہیں (تم پر نہیں ) بلکہ یہ فلاں شخص تھا جسے میں نے بنی فلاں سے زکوٰۃ وصول کرنے بھیجا تو اس نے دھاری دار اُونی چادر خیانۃً چھپا لی لہٰذا اس پر اس جیسی آگ کی چادر ڈال دی گئی ۔

        ایک اور حدیث شریف :

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُقَالَ :  قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ :  ’’اَلْمُعْتَدِيْ فِي الصَّدَقَۃِ کَمَانِعِھَا‘‘۔[4]؎

حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے، فرماتے ہیں ،  سید المبلغین، رحمۃللعالمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا :  زکوٰۃ میں حد سے تجاوز کرنے والا زکوٰۃ نہ دینے والے کی طرح ہے۔

 



1     (مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح، ج ۳، ص۱۳۔۱۴)

2       (سنن أبي داود، کتاب الخراج والإمارۃ والفيئ، باب غلول الصدقۃ، الحدیث : ۲۹۴۷، ج۳، ص۳۴۰)

3     (الترغیب والترھیب، کتاب الصدقات، فصل، الترغیب في العمل علی الصدقۃ بالتقوی۔۔۔إلخ، الحدیث : ۱۱، ج۱، ص۲۸۹)

4      (سنن أبي داود، کتاب الزکاۃ، باب في زکاۃ السائمۃ، الحدیث : ۱۵۸۵، ج۲، ص۱۶۶)

(سنن الترمذي، کتاب الزکاۃ، باب ما جاء في المعتدي في الصدقۃ، الحدیث : ۶۴۶، ج۱، ص۴۶۸)

(سنن ابن ماجہ، کتاب الزکاۃ، باب ما جاء في عمّال الصدقۃ، الحدیث : ۱۸۰۸، ج۲، ص۳۹۳)

(مشکاۃ المصابیح، کتاب الزکاۃ، باب ما تجب فیہ الزکاۃ، الحدیث : ۱۸۰۱، ج۱، ص۳۴۳)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن