دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Zia e Sadqat | ضیائے صدقات

book_icon
ضیائے صدقات

        انہوں نے فرمایا اے امیر المومنین! میں نے اپنے ہمنشیں کے سامنے کبھی پاؤں نہیں پھیلائے اور جب بھی لوگوں کے لئے کھانا پکایا اور ان کو دعوت دی تو میں نے احسان کے بجائے اپنے اوپر ان کا احسان سمجھا اور جب کبھی کسی شخص نے مجھ سے سوال کیا تو میں نے جو کچھ اسے دیا اسے زیادہ خیال نہیں کیا۔[1]؎

        ایک روایت میں ہے کہ حضرت امام شافعی رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ جب مصر میں مرض الموت میں مبتلا ہوئے تو فرمایا فلاں آدمی سے کہنا کہ وہ مجھے غسل دے جب آپ کا انتقال ہوا اور اس شخص کو آپ کی وفات کا علم ہوا تو وہ حاضر ہوا اور کہنے لگا ان کے اخراجات کا رجسٹر لاؤ جب رجسٹر لایا گیا تو اس نے اس میں دیکھا کہ حضر ت امام شافعیرَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ پر ستر ہزار درہم قرض ہیں اس نے وہ اپنے نام پر کرکے ادا کردئیے اور فرمایا کہ میرا ان کو غسل دینا یہی تھا اور ان کی مراد بھی یہی تھی (کہ میں قرض کی میل کچیل سے ان کو پاک کردوں )۔ [2]؎

        اور حدیث شریف میں ہے :

عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ، قَالَ :  قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ :  ’’لَوْ کَانَ لِيْ مِثْلُ أُحُدٍ ذَھَباً، لَسَرَّنِيْ أَنْ لَّا یَمُرَّ عَلَيَّ ثَلَاثُ لَیَالٍ وَعِنْدِيْمِنْہُ شَيْئٌ، إِلَّا شَيْئٌ أُرْصِدُہُ لِدَیْنٍ‘‘۔[3]؎

حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے، فرماتے ہیں ، رسول  اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا، اگر میرے پاس اُحُد پہاڑ برابر بھی سونا ہو تویہ بات مجھے پسند نہیں کہ اس پر تین راتیں گزر جائیں اور کچھ بھی اس میں سے میرے پاس رہے سوائے اس کے کہ جو میں قرض ادا کرنے کے لیے رکھ چھوڑوں ۔

        ’’حدیث کا مطلب بالکل ظاہر ہے، یہ گفتگو ظاہر کے لحاظ سے ہے، ورنہ نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَاگر چاہتے تو آپ کے ساتھ سونے کے پہاڑ چلا کرتے، جیسا کہ دوسری حدیث میں صراحۃً مذکور ہے اس میں اشارۃً فرمایا گیا کہ مقروض نفلی صدقہ نہ دے بلکہ پہلے قرض ادا کرے، نیز اتنی عظیم الشان سخاوت وہ کرسکتا ہے جس کے بال بچّے بھی صابر شاکر ہوں ورنہ انہیں بھُوکا مارکر نفلی خیرات نہ کرو حضرت صدیق اکبر رضی اللہ   تَعَالٰی  عنہ نے سب کچھ خیرات کردیا اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کے گھر والے بھی صابرین کے سردار تھے لہٰذا یہ حدیث کے خلاف نہیں کہ تم پر تمہاری بیوی کا حق بھی ہے اور تمہارے بچوں کا بھی، کیونکہ وہاں ہم جیسوں کے لئے قانون کا ذکر ہے اور یہاں ان حضور داتا کے خصوصی کرم کا‘‘۔[4]؎

        حضرت حسن بصری رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں موجود چیز کو پوری محنت اور محبت کے ساتھ خرچ کرنا جُود و سخاوت کی انتہا ہے۔ کسی دانا سے پوچھا گیا کہ لوگوں میں سے کون شخص آپ کے نزدیک پسندیدہ ہے؟ انہوں نے فرمایا جس نے مجھے زیادہ دیا ہو۔ پوچھا گیا اگر ایسا نہ ہو تو؟ فرمایا جس کو میں نے زیادہ دیا ہو۔[5]؎

        خلیفہ مہدی نے شبیب بن شبہ سے پوچھا کہ آپ نے میرے گھر میں لوگوں کو کیسا پایا؟ انہوں نے جواب دیا امیر المومنین لوگ وہاں امید لے کر جاتے ہیں اور راضی ہوکر واپس آتے ہیں ایک شخص نے حضرت عبد  اللہ  بن جعفر رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ کے سامنے یہ دو شعر پڑھے۔

                               إِنَّ الصَّنِیْعَۃَ لَا یَکُوْنُ صَنِیْعَۃً            حَتّٰی یُصَابَ بِھَا طَرِیْقُ الْمَصْنَعٖ

فَإِذَا اصْطَنَعْتَ صَنِیْعَۃً فَاعْمِدْ بِھَا             لِلّٰہِ أَوْ لِذَوِي الْقَرَابَۃِ أَوْدَعٖ

        احسان تو اس وقت احسان ہوتا ہے جب وہ موقع محل کے مطابق ہو تو جب تم کوئی احسان کرنے لگو تو  اللہ   تَعَالٰی  کی راہ میں دو یا قرابت داروں کو دو یا چھوڑدو۔

        حضرت عبد  اللہ  بن جعفر رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا یہ دو شعر تو لوگوں کو بخیل بنادیں گے لیکن میں تو موسلادھا ر بارش کی طرح نیکی کروں گا اگر وہ اچھے لوگوں تک پہنچ گئی تو وہ اس کے مستحق ہیں اور اگر برے لوگوں تک پہنچی تو میں اس کا اہل ہوں ۔[6]؎

        حدیث شریف میں ہے :

عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ، عَنِ النَّبِيِّ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالَ :  ’’بَیْنَا رَجُلٌ بِفَلَاۃٍ مِنَ الْأَرْضِ فَسَمِعَ صَوْتاً فِيْ سَحَابَۃٍ، اسْقِ حَدِیْقَۃَ فُلَانٍ، فَتَنَحّٰی ذٰلِکَ السَّحَابُ فَأَفْرَغَ مَائَ ہُ فِيْ حَرَّۃٍ، فَإِذَا شَرْجَۃٌ مِنْ تِلْکَ الشِّرَاجِ قَدِ اسْتَوْعَبَتْ ذٰلِکَ  الْمَائَ کُلَّہُ، فَتَتَبَّعَ الْمَائَ فَإِذَا رَجُلٌ قَائِمٌ فِيْ حَدِیْقَتِہِ، یُحَوِّلُ الْمَائَ بِمِسْحَاتِہِ، فَقَالَ لَہُ :  یَا عَبْدَ اللّٰہِ مَا اسْمُکْ؟ فَقَالَ :  فُلَانٌ؛ الْاِسْمُ الَّذِيْ سَمِعَ فِي السَّحَابَۃِ، فَقَالَ لَہُ :  یَا عَبْدَ اللّٰہِ! لِمَ تَسْأَلُنِيْ عَنِ

حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے، فرماتے ہیں ، رسول  اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا، ایک شخص کسی زمین کے جنگل میں تھا اُس نے بادل میں آواز سنی کہ فلاں کے باغ کو سیراب کر یہ بادل ایک طرف گیا اور پتھریلی زمین پر پانی برسایا تو نالیوں میں سے ایک نالی نے یہ سارا پانی جمع کرلیا تب یہ شخص اس پانی کے پیچھے چل دیا دیکھا کہ ایک شخص اپنے باغ میں کھڑا ہوا بیلچے سے پانی باغ میں پھیر رہا ہے اُس سے پوچھا کہ اے  اللہ  کے بندے تیرا نام کیا ہے؟ وہ بولا فلاں یعنی وہی نام جو اس نے بادل میں سُنا تھا اُس نے پوچھا اے  اللہ  کے بندے تو میرا نام کیوں پوچھتا ہے تو یہ   

اسْمِيْ؟ فَقَال :  إِنِّيْ سَمِعْتُ صَوْتاً فِي السَّحَابِ الَّذِيْ ھٰذَا مَاؤُہُ، وَیَقُوْلُ :  اسْقِ حَدِیْقَۃَ فُلَانٍ لِاسْمِکَ، فَمَا تَصْنَعُ فِیْھَا؟ قَالَ :  أَمَّا إِذْ قُلْتَ ھٰذَا؛ فَإِنِّيْ أَنْظُرُ إِلٰی  مَا یَخْرُجُ مِنْھَا فَأَتَصَدَّقُ بِثُلُثِہِ وَآکُلُ أَنَا



2      (إحیاء علوم الدین، کتاب ذم البخل وذم حب المال، بیان فضیلۃ السخائ، الآثار، ج۳، ص۳۳۴۔۳۳۵)

3      (إحیاء علوم الدین، کتاب ذم البخل وذم حب المال، بیان فضیلۃ السخائ، الآثار، ج۳، ص۳۳۵)

4     (صحیح البخاری، کتاب في الاستقراض۔۔۔الخ، باب أداء الدیون، الحدیث : ۲۳۸۹، ج۲، ص۹۵)

 (صحیح مسلم، کتاب الزکاۃ، باب تغلیظ عقوبۃ من لا یؤدي الزکاۃ، الحدیث : ۳۱۔(۹۹۱)، ص۳۵۷)

(سنن ابن ماجۃ، کتاب الزھد، باب في المکثرین، الحدیث :  ۴۱۳۲، ج۴، ص۴۸۰)

5     (مرآۃ المناجیح، ج۳، ص۶۹)

6     (إحیاء علوم الدین، کتاب ذم البخل وذم حب المال، بیان فضیلۃ السخائ، الآثار، ج۳، ص۳۳۰)

7      (إحیاء علوم الدین، کتاب ذم البخل وذم حب المال، بیان فضیلۃ السخاء، الآثار، ج۳، ص۳۳۰۔۳۳۱)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن