دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Zia e Sadqat | ضیائے صدقات

book_icon
ضیائے صدقات

        منقول ہے کہ حضرت لیث بن سعد پر زکوٰۃ کبھی واجب نہیں ہوئی حالانکہ ان کی یومیہ آمدنی ایک ہزار دینار تھی۔

       منقول ہے کہ ایک عورت نے حضرت لیث بن سعد رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ سے کچھ شہد مانگا تو انہوں نے ایک مَشک شہد دینے کا حکم دیا کہا گیا کہ اس کا کام اس سے کم کے ساتھ بھی چل سکتا تھا آپ نے فرمایا اگرچہ اس نے اپنی ضرورت کے مطابق مانگا ہے لیکن چونکہ  اللہ   تَعَالٰی  نے ہمیں باکثرت دیا ہے لہٰذا ہم نے بھی اسے اس کی ضرورت سے زائد دیا۔

        حضرت لیث بن سعد رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ روزانہ جب تک تین سو ساٹھ مسکینوں کو صدقہ نہ دے دیتے اس وقت تک کلام نہ کرتے۔[1]؎

        اور حدیث قدسی ہے :

عَنِ الْحَسَنِ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ :  قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَفِیْمَا یَرْوِيْ عَنْ رَبِّہِ عَزَّ وَجَلَّ  أَنَّہُ یَقُوْلُ :  ’’یَا ابْنَ آدَمَ أَفْرِغْ مِنْ کَنْزِکَ عِنْدِيْ وَلَا حَرَقَ، وَلَا غَرَقَ، وَلَا سَرَقَ أُوْفِیْکَہُ أَحْوَجَ مَا تَکُوْنُ إِلَیْہِ‘‘۔[2]؎

حضرت حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے فرماتے ہیں ، رسول  اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے حدیث قدسی بیان فرمائی، رب  تَعَالٰی  فرماتا ہے :  اے ابنِ آدم! اپنا خزانہ (صدقہ کرکے) میرے سپرد کردے نہ جلے گا نہ ڈوبے گا اور نہ چوری ہوگا تیری شدید حاجت کے وقت (بروز قیامت)تجھے لوٹادوں گا۔   

        بزرگانِ دین رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِم اجمعین اپنے مال ومتاع رِضائے رب العُلیٰ عَزَّ وَجَلَّ  کے حصول کی خواہش میں خرچ کرتے اور  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ سے بڑے اجر کی امید رکھتے، امام غزالی رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت سعید بن عاص سے کچھ مانگا تو انہوں نے ایک لاکھ درہم دینے کا حکم دیا وہ شخص رو پڑا سعید بن عاص نے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا میں اس بات پر رو رہا ہوں کہ زمین تم جیسے لوگوں کو بھی کھالے گی انہوں نے اسے مزید ایک لاکھ درہم دینے کا حکم دیا۔

         حضرت ربیع بن سلیمان فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے امام شافعی رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ (کی سواری) کی رکاب پکڑی تو آپ نے فرمایا اے ربیع اسے چار درہم دے دو اور میری طرف سے معذرت بھی کرو۔

        حضرت اعمشرَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں میری ایک بکری بیمار ہوگئی تو حضرت خیثمہ بن عبد الرحمن صبح و شام اس کی عیادت کے لئے آتے اور مجھ سے پوچھتے کیا وہ گھاس اچھی طرح کھاتی ہے اور بچے اس کے دودھ کے بغیر کس طرح گزارہ کرتے ہوں گے؟ میں جس گدے پر بیٹھا کرتا تھااس کے نیچے وہ کچھ رقم رکھ دیا کرتے اور  جاتے وقت فرماتے گدے کے نیچے جو کچھ ہے لے لو حتی کہ بکری کی بیماری کے دوران مجھے تین سو سے زیادہ دینار دے گئے۔[3]؎

        ایک اور حدیث شریف :     

عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  قَالَ :  کَانَ أَبُوْ طَلْحَۃَ أَکْثَرَ الْأَنْصَارِ بِالْمَدِیْنَۃِ مَالاً مِّنْ نَخْلٍ، وَکَانَ أَحَبَّ أَمْوَالِہِ إِلَیْہِ بَیْرَحَائُ، وَکَانَتْ مُسْتَقْبِلَۃَ الْمَسْجِدِ، وَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَدْخُلُھَا وَیَشْرَبُ مِنْ مَّائٍِ فِیْھَا طَیِّبٍ۔ قَالَ أَنَسٌ :  فَلَمَّا نَزَلَتْ ھٰذِہِ الْآیَۃُ :  (لَنْ  تَنَالُوا  الْبِرَّ  حَتّٰى  تُنْفِقُوْا  مِمَّا  تُحِبُّوْنَ  ﱟ ) (آل عمران : ۳؍۹۲)۔ قَامَ أَبُوْ طَلْحَۃَ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ :  یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ إِنَّ اللّٰہَ  تَبَارَکَ وَتَعَالٰی یَقُوْلُ :  (لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ ﱟ)، وَإِنَّ أَحَبَّ أَمْوَالِیْ إِلَیَّ بَیْرَحَائُ، وَإِنَّھَا صَدَقَۃٌ لِلّٰہِ تَعَالٰی أَرْجُوْ بِرَّھَا وَذُخْرَھَا عِنْدَ اللّٰہِ فَضَعْھَا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ حَیْثُ أَرَاکَ اللّٰہُ۔ قَالَ :  فَقَالَ

حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے فرماتے ہیں ، حضرت ابو طلحہ مدینہ میں تمام انصار سے زیادہ باغوں کے مالک تھے اور انہیں زیادہ پیارا باغ بیرحاء تھا جو مسجد شریف کے سامنے تھا رسول  اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَوہاں تشریف لیجاتے تھے اور وہاں کا بہترین پانی پیتے تھے حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ جب یہ آیت (لَنْ  تَنَالُوا  الْبِرَّ  حَتّٰى  تُنْفِقُوْا  مِمَّا  تُحِبُّوْنَ  ﱟ ) (اٰل عمران : ۳/۹۲)  نازل ہوئی تو حضرت ابو طلحہ رسول  اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور عرض کی،  یا رسول  اللہ ! رب  تَعَالٰی  فرماتا ہے کہ ’’تم ہرگز بھلائی کو نہ پہنچوگے جب تک راہ خدا میں اپنی پیاری چیز نہ خرچ کرو‘‘ (کنزالایمان)  اور مجھے اپنے مالوں سے پسندیدہ مال باغ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ :  ’’بَخٍ، ذٰلِکَ مَالٌ رَابِحٌ، ذٰلِکَ مَالٌ رَابِحٌ۔ وَقَدْ سَمِعْتُ مَا قُلْتَ، وَإِنِّيْ أَرٰی اَنْ تَجْعَلَھَا فِي الْأَقْرَبِیْنَ‘‘۔ فَقَالَ أَبُوْ طَلْحَۃَ :  أَفْعَلُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! فَقَسَّمَھَا أَبُوْ طَلْحَۃَ فِيْ أَقَارِبِہِ وَبَنِيْ عَمِّہِ۔[4]؎

بیرحاء ہے اب وہ  اللہ  کے لئے صدقہ ہے میں  اللہ  کے پاس اس کا ثواب اور اس کا ذخیرہ چاہتا ہوں ۔ یا رسول  اللہ  آپ اسے وہاں خرچ کریں جہاں رب  تَعَالٰی  آپ کی رائے قائم فرمائے راوی فرماتے ہیں ، رسول  اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا خوب خوب یہ تو بڑا نفع کا مال ہے جو تم نے کہا میں نے سن لیا میری رائے ہے کہ تم اسے اپنے اہل قرابت میں وقف کردو، ابوطلحہ بولے یا رسول  اللہ  میں یہی کرتا ہوں پھر اسے ابو طلحہ نے اپنے عزیزوں اور چچازادوں میں تقسیم کردیا۔   

        بیر حاء حضرت طلحہ کے ایک باغ کا نام ہے، اس نام کے محدّثین نے آٹھ معنی کئے ہیں جن میں سے ایک :  حاء ایک آدمی کا نام تھا جس نے کنواں کھدوایا تھا چونکہ یہ کنواں اس باغ میں تھا،



2     (إحیاء علوم الدین، کتاب ذم البخل وذم حب المال، بیان فضیلۃ السخائ، حکایات الأسخیاء، ج۳، ص۳۳۴)

3     (الترغیب والترھیب، کتاب الصدقات، الترغیب في الصدقۃ والحث علیھا۔۔۔إلخ، الحدیث : ۳۰، ج۲، ص۱۱)

4     (إحیاء علوم الدین، کتاب ذم البخل وذم حب المال، بیان فضیلۃ السخائ، حکایات الأسخیائ، ج۳، ص۳۳۴)

1     (سنن الدارمي، کتاب الزکاۃ، باب أي الصدقۃ أفضل؟، الحدیث : ۱۶۵۵، ص۴۸۴)

(صحیح البخاري، کتاب الزکاۃ، باب الزکاۃ علی الأقارب، الحدیث : ۱۴۶۱، ج۱، ص۳۵۹)

(صحیح مسلم، کتاب الزکاۃ، باب فضل النفقۃ والصدقۃ۔۔۔إلخ،

الحدیث : ۴۲۔(۹۹۸)، ص۳۶۰)

(مشکاۃ المصابیح، کتاب الزکاۃ، باب أفضل الصدقۃ، الفصل الثالث، الحدیث : ۱۹۴۵، ج۱، ص۳۶۸)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن