دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Zia e Sadqat | ضیائے صدقات

book_icon
ضیائے صدقات

میرے پاس آتیں تو میں تمہیں اتنا دیتا کہ ان دونوں کے لئے مشکل ہوجاتا۔ وہ خاتون چار ہزار بکریاں اور چار ہزار دینار لے کر اپنے خاوند کی طرف واپس آئیں ۔[1]؎

        ایک اور حدیث شریف :

عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ :  قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ’’مَثَلُ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے، فرماتے ہیں ، رسول  اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا، کنجوس اور سخی کی مثال ان دو  الْبَخِیْلِ وَالْمُتَصَدِّقِ کَمَثَلِ رَجُلَیْنِ، عَلَیْھِمَا جُنَّتَانِ مِنْ حَدِیْدٍ، قَدِ اضْطُرَّتْ أَیْدِیْھِمَا إِلٰی ثُدَیِّھِمَا وَتَرَاقِیْھِمَا، فَجَعَلَ الْمُتَصَدِّقُ کُلَّمَا تَصَدَّقَ بِصَدَقَۃٍ انْبَسَطَتْ عَنْہُ حَتّٰی تَغْشٰی أَنَامِلَہُ، وَتَعْفُوَ أَثَرَہُ، وَجَعَلَ الْبَخِیْلُ کُلَّمَا ھَمَّ بِصَدَقَۃٍ قَلَصَتْ، وَأَخَذَتْ کُلُّ حَلْقَۃٍ بِمَکَانِھَا‘‘۔[2]؎

 شخصوں جیسی ہے جن پر لوہے کی دو زرہ ہوں اور ان کے ہاتھ ان کے سینوں اور گردنوں سے جکڑے ہوئے ہوں سخی جب خیرات کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو زرہ پھیل جاتی ہے یہاں تک کہ اس کے پَورَوْں کو ڈھانپ لیتی ہے اور اس کے نشانات مٹا دیتی ہے اور کنجوس جب خیرات کا ارادہ کرتا ہے تو زرہ تنگ ہوجاتی ہے اور ہر کڑی اپنی جگہ چمٹ جاتی ہے۔

        یہ تشبیہ مرکّب ہے جس میں دو شخصوں کی پوری حالتوں کو دوسرے دوشخصوں کے پورے حال سے تشبیہ دی گئی ہے یعنی کنجوس اور سخی کی حالتیں ان دو شخصوں کی سی ہیں جن کے جسم پر لوہے کی زرہیں ہیں ، انسان کی خلقی اور پیدائشی محبتِ مال اور خرچ کرنے کو دل نہ چاہنے کو زرہوں سے تشبیہ دی گئی کہ جیسے زرہ جسم کو گھیرے اور چمٹی ہوتی ہے ایسی محبتِ مال انسان کے دل کو چمٹی ہوتی ہے رب  تَعَالٰی  فرماتا ہے :

(وَ مَنْ یُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهٖ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَۚ(۹))۔ ((الحشر : ۵۹/۹)

ترجمہ :  اور جو اپنےنفس کے لالچ سے بچایا گیا تو وہی کامیاب ہیں (کنزالایمان))۔

        تراقی، ترقوت کی جمع ہے، ترقوت وہ ہڈی ہے جو سینہ سے اوپر اور گردن کے نیچے ہے، چونکہ یہ ہڈیاں گردن کے دو طرفہ ہوتی ہیں اس لئے دو آدمیوں کی چار ہڈیاں ہوں گی، اس لحاظ سے تراقی جمع ارشاد ہوا، اضْطُرَّتْ مجہول فرماکر اشارۃً یہ بتایا کہ انسان کا یہ بخل قدرتی ہے اختیاری نہیں ۔

        حدیث شریف میں فرمایا، زرہ مزید تنگ ہوجاتی ہے اور ہر کڑی اپنی جگہ چمٹ جاتی ہے، ’’سبحان  اللہ  کیا نفیس تشبیہ ہے یعنی بخیل بھی کبھی خیرات کرنے کا ارادہ کرتا ہے مگر اُس کے دل کی ہچکچاہٹ اس کے اِرادہ پر غالب آجاتی ہے اور وہ خیرات نہیں کرتا، اور سخی کو بھی خیرات کرتے وقت ہچکچاہٹ ہوتی ہے مگر اس کا ارادہ اس پر غالب آجاتا ہے، اسی غلبہ پر سخی ثواب پاتا ہے، پھر سخاوت کرتے کرتے نفس امارہ اتنا دب جاتا ہے کہ اس کو کبھی خیرات پر ہچکچاہٹ پیدا ہی نہیں ہوتی، یہ بہت بلند مقام ہے جہاں پہنچ کر انسان کھُلے دل سے صدقہ کرنے لگتا ہے، ہر عبادت کا یہی حال ہے کہ پہلے نفس امارہ روکا کرتا ہے مگر جب اس کی نہ مانی جائے تو روکنا چھوڑ دیتا ہے، نفس کی مثال شیر خوار بچّے کی سی ہے جو دودھ چھوڑتے وقت ماں کو بہت پریشان کرتا ہے، مگر جب ماں اس کی ضد کی پرواہ نہیں کرتی تو وہ پھر دودھ نہیں مانگتا۔[3]؎

        حُجّۃ الاسلام امام غزالی علیہ رحمۃ  اللہ  الوالی نقل فرماتے ہیں ، حضرت عبد  اللہ  بن عامر بن کریز مسجد سے اکیلے گھر جانے کے لئے نکلے تو قبیلہ ثقیف سے ایک لڑکا آپ کے پیچھے ہوگیا اور آپ کے ساتھ ساتھ چلنے لگا حضرت عبد  اللہ  نے فرمایا اے لڑکے تمہیں کوئی حاجت ہے؟ اس نے کہا  اللہ   تَعَالٰی  آپ کو فلاح و درستگی عطا فرمائے مجھے کوئی کام نہیں میں نے آپ کو اکیلے چلتا دیکھا تو میں نے سوچا آپ کی حفاظت کروں اور میں  اللہ   تَعَالٰی  کی پناہ چاہتا ہوں کہ آپ کو کوئی مکروہ بات پہنچے۔ حضرت عبد  اللہ  نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اسے اپنے ساتھ گھر لے گئے پھر ایک ہزار دینار منگواکر اس لڑکے کو دئیے اور فرمایا یہ خرچ کرو تمہارے گھر والوں نے تمہاری بہت اچھی تربیت کی ہے۔[4]؎

        یونہی قریش میں سے ایک شخص سفر سے واپس آیا تو راستے میں ایک دیہاتی کو دیکھا جو مفلس اور بیمار تھا اس نے کہا ہمارے ان حالات کے پیش نظر ہماری مدد کرو اس آدمی نے اپنے غلام سے کہا جو کچھ ہمارے پاس خرچ سے بچا ہو وہ اس شخص کو دے دو تو غلام نے اس آدمی کی جھولی میں چار ہزار درہم ڈال دئیے۔ [5]؎

        ایک اور حدیث شریف :

عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ :  ’’قَالَ رَجُلٌ :  لَأَتَصَدَّقَنَّ بِصَدَقَۃٍ، فَخَرَجَ بِصَدَقَتِہِ فَوَضَعَھَا فِيْ یَدِ سَارِقٍ  فَأَصْبَحُوْا یَتَحَدَّثُوْنَ تُصُدِّقَاللَّیْلَۃَ عَلٰی سَارِقٍ، فَقَالَ :  اللّٰہُمَّ لَکَ

 حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول  اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا کہ ایک شخص نے کہا میں صدقہ کروں گا وہ اپنا صدقہ لے کر نکلا اور اسے ایک چور کے ہاتھ میں دے دیا صبح کولوگوں میں چرچا ہوا کہ آج رات چور کو صدقہ دیا گیااس شخص نے کہا اے  اللہ الْحَمْدُ عَلٰی سَارِقٍ لَأَتَصَدَّقَنَّ بِصَدَقَۃٍ، فَخَرَجَ بِصَدَقَتِہِ فَوَضَعَھَا فِيْ یَدِ زَانِیَۃٍ فَأَصْبَحُوْا یَتَحَدَّثُوْنَ تُصُدِّقَ اللَّیْلَۃَ عَلٰی زَانِیَۃٍ۔ فَقَالَ :  اللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ عَلٰی زَانِیَۃٍ، لَأَتَصَدَّ قَنَّ بِصَدَقَۃٍ، فَخَرَجَ بِصَدَقَتِہِ فَوَضَعَھَا فِیْ یَدِ غَنِيٍّ فَأَصْبَحُوْا یَتَحَدَّثُوْنَ تُصُدِّقَ اللَّیْلَۃَ عَلٰی غَنِيٍّ۔ فَقَالَ :  اللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ عَلٰی سَارِقٍ وَزَانِیَۃٍ وَغَنِيٍّ فَأُتِيَ فَقِیْلَ لَہُ :  أَمَّا صَدَقَتُکَ عَلٰی سَارِقٍ :  فَلَعَلَّہُ أَنْ یَّسْتَعِفَّ عَنْ سَرْقَتِہِ، وَأَمَّا الزَّانِیَۃُ :  فَلَعَلَّھَا أَنْ تَسْتَعِفَّ عَنْ زِنَاھَا، وَأَمَّا الْغَنِيُّ :  فَلَعَلَّہُ یَعْتَبِرُ فَیُنْفِقُ مِمَّا أَعْطَاہُ



1    (إحیاء علوم الدین، کتاب ذم البخل وذم حب المال، حکایات الأسخیائ، ج۴، ص۳۳۳)

2       (صحیح البخاري، کتاب الزکاۃ، باب مثل المتصدق والبخیل، الحدیث : ۱۴۴۳، ج۱، ص۳۵۳)

 (صحیح مسلم، کتاب الزکاۃ، باب مثل المنفق والبخیل، الحدیث : ۷۵۔(۱۰۲۱)، ص۳۶۶)

(مشکاۃ المصابیح، کتاب الزکاۃ، باب الإنفاق وکراھیۃ الإمساک، الحدیث : ۱۸۶۴، ج۲، ص۳۵۴)

3       (مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح، ج۳، ص۷۱، ۷۲)

4      (إحیاء علوم الدین، کتاب ذم البخل وذم حب المال، حکایات الأسخیاء، ج۴، ص۳۳۳)

1      (إحیاء علوم الدین، کتاب ذم البخل وذم حب المال، حکایات الأسخیاء، ج۴، ص۳۳۴)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن