صدقہ کے معنی و اقسام
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Zia e Sadqat | ضیائے صدقات

book_icon
ضیائے صدقات

موضوع میں خلاء نہ رہے۔

        دیگر متعلقات میں صلۂ رحمی (یعنی، رشتہ داروں بالخصوص والدین کے ساتھ بھلائی)، مال جمع کرنے کا بیان، بخل کی مذمّت، راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ  میں مال خرچ کرنے، پوشیدہ صدقات اور ان کے فضائل، کھانا کھلانے اور پانی پلانے کی فضیلت، قرض دینے اور تنگ دست پر آسانی کرنے کے فضائل، عورت کا اپنے شوہر کے مال سے صدقہ کرنے، حلال وحرام مال سے صدقہ کرنے، صدقہ دے کر رجوع کرنے (یعنی، واپس لے لینے)، صدقات کی وصولیابی کے فضائل اور اس میں خیانت پر وعیدوں ، قناعت کی عظمت اور سوال کی مذمّت،  اللہ  کے نام پر مانگنے، مانگنے میں اِصرار کرنے اور بغیر سوال کے ملنے والی چیز لینے کے حکم، کے ابواب شاملِ کتاب ہیں ۔

        صدقہ صرف یہی نہیں کہ مالی طور پر کسی مستحق یا ضرورت مند کی مدد کی جائے، بلکہ بعض اوقات صدقہ کا ثواب مُسکرا کربھی کمایا جاسکتا ہے۔ جی ہاں ! اگر بنیّتِ رِضائے الٰہی عَزَّ وَجَلَّ  کسی اسلامی بھائی کے سامنے مسکرائے تو یہ بھی صدقہ ہے، بلکہ راستہ سے کانٹا، ہڈی پتھر وغیر کا ہٹادینا بھی صدقہ ہے۔  چنانچہ،

عَنْ أَبِيْ ذَ رٍّ قَالَ :  قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ’’تَبَسُّمُکَ فِيْ وَجْہِ أَخِیْکَ لَکَ صَدَقَۃٌ، وَأَمْرُکَ بِالْمَعْرُوْفِ وَنَھْیُکَ عَنِ الْمُنْکَرِ صَدَقَۃٌ، وَإِرْشَادُکَ الرَّجُلَ فِيْ أَرْضِ الضَّلَالِ لَکَ صَدَقَۃٌ، وَبَصَرُکَ لِلرَّجُلِ الرَّدِيئِ الْبَصَرِ لَکَ صَدَقَۃٌ، وَإِمَاطَتُکَ الْحَجَرَ وَالشَّوْکَۃَ وَالْعَظْمَ عَنِ الطَّرِیْقِ لَکَ صَدَقَۃٌ، وَإِفْرَاغُکَ مِنْ دَلْوِکَ فِيْ دَلْوِ أَخِیْکَ لَکَ صَدَقَۃٌ‘‘۔ [1]؎

حضرت ابو ذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے فرماتے ہیں ، نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سرور، دو جہاں کے تاجور ، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا، تمہارا اپنے بھائی کے لئے مسکرانا بھی صدقہ ہے، نیکی کی دعوت دینا بھی صدقہ ہے، بُرائی سے روکنا بھی صدقہ ہے، بھٹکے ہوئے کی راہنمائی کرنا بھی صدقہ ہے، کمزور نگاہ والے کی مدد کرنا بھی صدقہ ہے، راستے سے پتھر، کانٹا اور ہڈی کا ہٹادینا بھی صدقہ ہے، اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے ڈول میں پانی ڈال دینا بھی صدقہ ہے۔

        الغرض، حُسنِ نیت سے کئے جانے والے تمام اعمال پر اجر وثواب ملتا ہے۔ ہاں مگر فقیر، اگر اپنی تنگ دستی کو چھُپائے اور لوگوں کے سامنے دست درازی اور مانگنے سے باز رہے تو اُس کے لئے فراوانی ٔرزق کی بِشارت ہے، چنانچہ حدیث شریف میں ہے :

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْھُمَا، قَالَ :  قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ :  ’’مَنْ جَاعَ أَوِ احْتَاجَ فَکَتَمَہُ النَّاسَ، وَأَفْضٰی بِہِ إِلَی اللّٰہِ تَعَالٰی کَانَ حَقّاً عَلَی اللّٰہِ أَنْ یَّفْتَحَ لَہُ قُوْتَ سَنَۃٍ مِنْ حَلَالٍ‘‘۔[2]؎

حضرت ابن عباس  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے، فرماتے ہیں ، رسول  اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا، جو بھوکا یا حاجت مند ہو پھر اسے لوگوں سے چھپائے اور (اپنا معاملہ)  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے سپرد کردے تو  اللہ   تَعَالٰی  کے ذمہ کرم پر ہے کہ اس کے لیے ایک سال تک حلال روزی کے دروازے کھول دے۔

        اس حدیث کے تحت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں ’’یہ فرمان بالکل درست ہے اور مجرب ہے اپنی فقیری چھپانے والے بفضلہ  تَعَالٰی  امیر ہوجاتے ہیں کبھی جلد اور کبھی دیر سے مگر فقط چھپانے پر کفایت نہ کرے کمانے کی کوشش کرے یہ سال بھر کی روزی آسمان سے نہیں برسے گی بلکہ اسباب سے ملے گی‘‘۔   [3]؎

        غرض یہ کہ اس کتاب میں صدقات ومتعلقات کے فضائل پر ڈھیروں مدنی پھول جمع کرنے کی سَعْی کی گئی ہے۔ نظر ِ ثانی کی بھی حتی الامکان ترکیب کی گئی، مگر بَشَرِی تقاضوں کی بناء پر اَغلاط کا وجود خالی از اِمکان نہیں ۔ برائے مدینہ اگر کسی قسم کی غلطی خامی پائیں تو تحریری طور پر اِصلاح فرمائیں ۔ جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْراً فِی الدَّارَیْنِ۔ (اٰمِیْن)

ابو  ا     لضیاء      عطّاری      

صدقہ کے معنی و اقسام

        لغت میں صدقہ سے مراد  عَطِیَّۃٌ یُرَادُبِھَا الْمَثْوَبَۃُ لاَ الْمَکْرَمَۃُ (المنجد)  یعنی، وہ عطیہ ہے جس سے عزّت افزائی کے بجائے ثواب کا ارادہ کیا جائے۔اور علامہ سید شریف جرجانی رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ حنفی نے صدقہ کی تعریف ان الفاظ میں بیان کی :   ھِيَ الْعَطِیَّۃُ تَبْتَغِيْ بِھَا الْمَثْوَبَۃَ مِنَ اللّٰہِ تَعَالٰی ۔[4]؎

       یعنی، صدقہ وہ عطیہ ہے جو اللہ   تَعَالٰی  کی بارگاہ سے ثواب کی امید پر دیا جائے۔       ترمذی شریف کی ایک حدیث میں صدقہ کی چند اقسام بیان فرمائی گئیں ہیں :

عَنْ أَبِيْ ذَ رٍّ قَالَ :  قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ’’تَبَسُّمُکَ فِيْ وَجْہِ أَخِیْکَ لَکَ صَدَقَۃٌ، وَأَمْرُکَ بِالْمَعْرُوْفِ وَنَھْیُکَ عَنِ الْمُنْکَرِ صَدَقَۃٌ، وَإِرْشَادُکَ الرَّجُلَ فِيْ أَرْضِ الضَّلَالِ لَکَ صَدَقَۃٌ، وَبَصَرُکَ لِلرَّجُلِ الرَّدِيئِ الْبَصَرِ لَکَ صَدَقَۃٌ، وَإِمَاطَتُکَ الْحَجَرَ وَالشَّوْکَۃَ وَالْعَظْمَ عَنِ الطَّرِیْقِ لَکَ صَدَقَۃٌ، وَإِفْرَاغُکَ مِنْ دَلْوِکَ فِيْ دَلْوِ أَخِیْکَ لَکَ صَدَقَۃٌ‘‘۔[5]؎

حضرت ابو ذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے فرماتے ہیں ، نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سرور، دو جہاں کے تاجور ، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا، تمہارا اپنے بھائی کے لئے مسکرانا بھی صدقہ ہے، نیکی کی دعوت دینا بھی صدقہ ہے، بُرائی سے روکنا بھی صدقہ ہے، بھٹکے ہوئے کی راہنمائی کرنا بھی صدقہ ہے، کمزور نگاہ والے کی مدد کرنا بھی صدقہ ہے، راستے سے پتھر، کانٹا اور ہڈی کا ہٹادینا بھی صدقہ ہے، اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے ڈول میں پانی ڈال دینا بھی صدقہ ہے۔   

        نیز قرض دینا بھی صدقہ کی قسم سے ہے، چنانچہ حدیث شریف میں ہے :

 



      (سنن الترمذي،  کتاب البر والصلۃ، باب  ما جاء في صنائع المعروف، الحدیث :  ۱۹۵۶، ج۳، ص۹۰) [1]

1       شعب الإیمان، باب في الصبر علی المصائب، فصل في ذکر ما فيالأوجاع إلخ، الحدیث :  ۱۰۰۵۴، ج۷، ص۲۱۵)

(مشکاۃ المصابیح، کتاب الرقاق، باب فضل الفقراء وما کان من عیش النبيصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ،  الحدیث :  ۱۸۶۴، ج۱، ص۳۵۴)

      (مرآۃ المناجیح، ج۵، ص۸۴)[3]

         (کتاب التعریفات، باب الصاد، ص۹۴)[4]

      (سنن الترمذي،  کتاب البر والصلۃ، باب  ما جاء في صنائع المعروف، الحدیث :  ۱۹۵۶، ج۳، ص۹۰)[5]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن