30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کلام بھی سنے گا مگر صالحین کو رحمت کا دیدار و کلام ہوگا بدکاروں سے غضب ، قہر کا۔ قرآن مجید میں جو ارشاد باری ہے کہ ہم ان سے کلام نہ کریں گے ہم ان کو دیکھیں گے نہیں وہاں رحمت و کرم کا دیدار وکلام مراد ہے۔[1]؎
مزید فرماتے ہیں : ہر چہار طرف اعمال ہوں گے بیچ میں عامل ہوگا اپنے ہر عمل کا نظارہ کرے گا۔
’’آگ کے سوا نہ دیکھے گا‘‘اس کے تحت فرماتے ہیں : یعنی حساب یہاں ہورہا ہوگا اور دوزخ کی آگ سامنے سے نظر آرہی ہوگی کیسا بھیانک نظارہ ہوگا خدا کی پناہ۔
دوزخ سے بچنے کا اعلیٰ ذریعہ صدقہ و خیرات ہے صدقہ اگرچہ معمولی ہو لیکن اخلاص سے ہو، وہ بھی آگ سے بچالے گا وہاں صدقہ کی مقدار نہیں دیکھی جاتی وہاں صدقہ والے کی نیت پر نظر ہوتی ہے کھجور کی قاش کی ہی خیرات کر دو شاید وہ ہی دوزخ سے بچالے یا یہ مطلب ہے کہ کسی کا معمولی حق بھی نہ مارو کہ وہ بھی دوزخ میں بھیج دے گا کسی کی کھجور کی قاش اس کی بغیر اجازت نہ لو۔[2]؎
علامہ بدر الدین عینی اور ملا علی قاری نے اس حدیث کی شرح میں فرمایا کہ انسان جب پریشان ہوجاتا ہے تو دائیں بائیں نظریں دوڑاتا ہے تاکہ مدد حاصل کرسکے اور حافظ ابن حجر عسقلانی نے فرمایا : اس کا دائیں بائیں پھرنا اس لئے بھی ہوسکتا ہے کہ آگ سے بچنے کی کوئی صورت پالے مگر وہ اس سے راہ فرار نہ پاسکے گا۔
’’آگ سے بچو اگرچہ کھجور کی قاش کے ذریعہ‘‘ یعنی جب تم بندے کی بروزِ قیامت اس حالت کو جان چکے تو اس سے بچنے کی سبیل کرو اور کسی پر ظلم نہ کرو اور صدقہ دیا کرو چاہے کھجور کی قاش کے ذریعہ ہو، آدھی کھجور کے ذریعہ یا تھوڑی ہی پر اکتفاء کرو، معنی یہ ہیں کہ جو بھی چیز (اگرچہ خفیف ہو) میسّر آجائے اسی سے صدقہ کرو کیونکہ یہ تمہارے اور آگ کے درمیان حائل ہونے والا پردہ ہوگی (جامع صغیر کی حدیث شریف ہے) بے شک صدقہ جنت ہے اور جنت کی طرف وسیلہ ہے۔[3]؎
ایک اور حدیث شریف میں ہیـ :
عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْھَا قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ’’یَا عَائِشَۃُ! اِسْتَتِرِي مِنَ النَّارِ، وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَۃٍ فَإِنَّھَا تَسُدُّ مِنَ الْجَائِعِ مَسَدَّھَا مِنَ الشَّبْعَانِ‘‘۔[4]؎
سیدہ عائشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے مروی ہے، فرماتی ہیں : تاجدار رسالت، شہنشاہ نبوت، مخزنِ جود وسخاوت، پیکر عظمت و شرافت، محبوب ر ب العزت، محسن انسانیت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : اے عائشہ! آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعہ، یہ بھوکے کے لئے سیری کے برابر ہے۔
حدیث شریف میں ہے :
عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ : قَالَ لِيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ’’یَا کَعْبُ بْنُ عُجْرَۃَ : اَلصَّلَاۃُ بُرْھَانٌ، وَالصَّوْمُ جُنَّۃٌ، وَالصَّدَقَۃُ تُطْفِئُ الْخَطِیْئَۃَ کَمَا یُطْفِئُ الْمَائُ النَّارَ‘‘ (الحدیث) [5]؎
حضرت کعب بن عُجرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مرو ی ہے فرماتے ہیں : سرکار والا تبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیع روز شمار، دو عالم کے مالک و مختار، حبیب پروردگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : نماز (ایمان کی) دلیل ہے اور روزہ (گناہوں سے) ڈھال ہے اور صدقہ کوتاہیوں کو یوں مٹا دیتا ہے جیسے آگ کو پانی۔
ایک اور حدیث میں فرمایا :
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ’’إِنَّ الصَّدَقَۃَ لَتُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ وَتَدْفَعُ مِیْتَۃَ السُّوْئِ‘‘۔[6]؎
حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے فرماتے ہیں : آقائے مظلوم، سرور معصوم، حسن اخلاق کے پیکر، نبیوں کے تاجور، محبوب ر ب اکبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : صدقہ اللہ تَعَالٰی کے غضب کو بجھاتا ہے اور بُری موت کو دفع کرتا ہے۔
حکیم الامّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں : یعنی خیرات کرنے والے سخی کی زندگی بھی اچھی ہوتی ہے کہ اوّلاً تو اس پردنیوی مصیبتیں آتی نہیں اور اگر امتحاناً آبھی جائیں تو رب تَعَالٰی کی طرف سے اسے سکون قلبی نصیب ہوتا ہے جس سے وہ صبر کرکے ثواب کما لیتا ہے غرض کہ اس کے لئے مصیبت معصیت لے کر نہیں آتی مغفرت لے کر آتی ہے، معصیت والی مصیبت خدا تَعَالٰی کا غضب ہے اور مغفرت والی مصیبت اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت لہٰذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ سخیوں پر مصیبتیں آجاتی ہیں ، عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُجیسے سخی بڑی بے دردی سے شہید کئے گئے۔
بری موت سے مراد خرابیٔ خاتمہ ہے یا غفلت کی اچانک موت یا موت کے وقت ایسی علامت کا ظہور ہے جو بعد موت بدنامی کا باعث ہو اور ایسی سخت بیماری ہے جو میت کے دل میں گھبراہٹ پیدا کرکے ذکر اللہ سے غافل کردے، غرض کہ سخی بندہ ان تمام برائیوں سے محفوظ رہے گا، میرے پاک نبی سچے، اُن کا رب سچا، اللہ تَعَالٰی اُنکے طفیل ہم سب کو سخاوت کی توفیق دے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع