30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الاخبار، ج۲، ص۳۵، الحدیث۳۵۷۸)(۵) اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ، اس کی یاد اورخفیہ وظاہر صدقہ کی کثرت سے اپنی نسبت درست کرو ، توتم روزی اورمدد دئیے جاؤگے اور تمہاری بگڑیاں سنور جائیں گی (سنن ابن ماجہ، ج۲، ص۵، الحدیث۱۰۸۱)(۶) صدقہ ستّر قسم کی بلاؤں کو روکتا ہے جن میں آسان تر بلا، بدن بگڑنا اور سفید داغ ہیں (تاریخ البغداد، ج۸، ص۲۰۴) (۷)دوزخ سے بچو اگرچہ آدھا چھوہارا دے کر کہ وہ ٹیڑھے پن کو سیدھا اوربُری موت کودور کرتاہے۔ (مسند أبي یعلی، ج۱، ص۵۷، الحدیث۸۰)(۸)صبح کے صدقے آفات کو دور کردیتے ہیں ۔ (فردوس الاخبار، الحدیث۳۶۵۳، ج۲، ص۳۵) (۹)بے شک صدقہ اورصلہ رحم، ان دونوں سے اللہ تَعَالٰی عمر بڑھاتاہے اوربُری موت کو دفع کرتاہے اورمکروہ اور اندیشہ کو دُور کرتاہے۔ (مسند أبي یعلٰی، ج۳، ص۳۹۸، الحدیث۴۰۹۰)(۱۰)صبح سویرے صدقہ دو کہ بلا صدقہ سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔ (المعجم الأوسط، ج۴، ص۱۸۰، الحدیث ۵۶۴۳) (۱۱) بھلائیوں کے کام بُری موتوں سے بچاتے ہیں ا ورپوشیدہ خیرات رب کا غضب بجھاتی ہے اوررشتہ داروں سے اچھاسلوک عمر میں برکت ہے اور ہرنیکی صدقہ ہے اور دنیا میں احسان والے، وہی آخرت میں احسان پائیں گے اوردنیا میں بدی والے وہی آخرت میں بدی دیکھیں گے اورسب میں پہلے جو جنت میں جائیں گے وہ نیک برتاؤ والے ہیں ۔ (المعجم الأوسط، ج۴، ص۱۱ ۳، الحدیث ۶۰۸۶)
صدقات کے فضائل و مسائل پر مشتمل کتاب ’’ضیائے صدقات ‘‘آپ کے ہاتھوں میں ہے۔آیاتِ قرآنیہ اور احادیث ِمبارکہ کی روشنی میں نیز بزرگانِ دین کی سیرت کے پس منظر میں اس کتاب میں صدقات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور صدقات واجبہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نفلی صدقات دینے کی بھی ترغیب دلائی گئی ہے۔لہٰذا اس کتاب کا مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دلائیے اور ڈھیروں ثواب کمائیے۔
تبلیغ ِقرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی ‘‘کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ نے صدقات کے موضوع کی اہمیت کے پیش نظر اس کتاب کا انتخاب کیا اور اسے شائع کرنے کا ارادہ کیا۔اور مدنی علماء دام فیوضہم نے ذیل میں درج امور پر کام کرنے کی کوشش کی۔
٭کمپیوٹر کمپوزنگ جس میں علامات ترقیم کا خیال رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔
٭ مکرر پروف ریڈنگ تاکہ اغلاط کا امکان کم سے کم ہو۔
٭احادیث وروایات، مسائل فقہیہ اور واقعات کی حتی المقدور تخریج کر دی گئی ہے۔ ٭آیات قرآنیہ کا ترجمہ کنزالایمان سے لکھا گیا ہے۔
٭ماخذ ومراجع کی فہرست مصنفین ومؤلفین کے ناموں ، ان کے سن وفات اورمطابع کے ساتھ ذکر کردی گئی ہے۔
بار گاہِ ربِ قدیر عَزَّ وَجَلَّ میں التجاء ہے کہ مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ ‘‘کے علمائے کرام دام فیوضہم کی ان کوششوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور انہیں دین ودنیا کی برکتوں سے مالا مال فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
شعبۂ اصلاحی کتب
مجلس المدینۃ العلمیۃ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اللہ تَعَالٰی کا کروڑہا کروڑ احسان کہ اُس نے ہمیں انسان بنایابالخصوص ہمیں دولت ِایمان سے سرفراز اور دامن ِمصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ عطا فرمایا۔در حقیقت تخلیق جن وانس کا مقصد خالق بحر وبر، مالکِ خشک وتر، رب العالمین عَزَّ وَجَلَّ نے قرآن مجید میں اپنی عبادت فرمایا :
وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶) (پ۲۷، الذٰرِیـٰت : ۵۶)
ترجمہ کنزالایمان : اور میں نے جن اور آدمی اتنے ہی لئے بنائے کہ میری بندگی کریں ۔
عبادت میں ہر وہ عمل شامل ہے جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا وخوشنودی کے حصول کے لئے کیا جائے۔ بعض عبادات فرض یا واجب ہوتی ہیں ، جیسے نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج، ان عبادات کے ترک پر عذابِ نار اور ناراضگیٔ ربِّ قہّار کی وعیدیں ہیں ۔ نیز بعض عبادات نفل ومستحب ہوتی ہیں ، جیسے نفل نماز، نفلی روزہ، نفلی صدقات، تلاوتِ قرآن مجید، محافلِ ذکر ونعت کا انعقاد، نعت شریف پڑھنا وسننا، مدرسے چلانا، ایصالِ ثواب کے لئے کھانا کھلانا، لنگرِ رسائل کرنا وغیرہا۔مگر تمام اعمال کا دارومدار نیت پر ہے۔ مثلاً کھانا کھانا ایک مباح عمل ہے لیکن اگر عبادت پر قوت کے حصول کی نیت سے کھایا جائے تو اب یہ عمل عبادت ہے اسی طرح بعض اوقات دکھاوے کی نیّت سے پڑھی گئی نماز انسان کے گنہگار ہونے کا سبب بن جاتی ہے۔ حالانکہ کھانا کھانے کے عمل کو نیکی نہیں سمجھا جاتا جبکہ نماز پڑھنا نیکی جانا جاتاہے۔دراصل اعمال کی جزا وسزا کی بنیاد اِخلاص وحُسنِ نیّت پر منحصر ہے۔ بخاری شریف کی پہلی حدیث مبارکہ ہے، اللہ کے محبوب دانائے غُیُوب مُنَزَّہٌ عن العیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان عالی شان ہے،
’’إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ وَإِنَّمَا لِکُلِّ امْرِئٍ مَّا نَویٰ‘‘ (الحدیث) ؎[1]
یعنی، بے شک اعمال کا انحصار نیتوں پر ہے اور ہر شخص کے لئے وہی ہے جو اس نے نیت کی۔لہٰذا ممکن ہو توہر مباح کام میں رضائے باری تَعَالٰی کے حصول کی نیت کر لینا چاہیے۔
زیرِ نظر کتاب نفلی صدقات کی فضیلتوں اور صدقات سے متعلق دیگر باتوں پر مشتمل ہے۔ ساتھ ہی ایک باب مختصراً فرض زکوٰۃ اور مصارفِ زکوٰۃ کے بیان کا بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع