دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Zia e Sadqat | ضیائے صدقات

book_icon
ضیائے صدقات

ہی پائی جاتی ہے۔

        حضرت ابن معتزرَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : مال میں کنجوس عزت میں سخی ہیں ۔  (یعنی مال بچا کر عزت گنواتے ہیں ، کیونکہ بخیل لوگوں کی ان کے بخل کی بناء پر عزت جاتی رہتی ہے)

        حضرت یحییٰ بن زکریا علی نبینا وعلیہما الصلوٰۃ والسلام کی ایک مرتبہ شیطان سے اس کی اصل صورت میں ملاقات ہوئی تو آپ علیہ السلام نے فرمایا :  اے ابلیس! مجھے یہ بتا کہ تجھے لوگوں میں سب سے زیادہ کس سے محبت اور سب سے زیادہ کس سے نفرت ہے؟ شیطان نے جواب دیا کہ مجھے بخیل مومن سے زیادہ محبت ہے اور فاسق سخی سے سب سے زیادہ بغض۔ حضرت یحییٰ علیہ السلام نے فرمایا :  وہ کیوں ؟ جواب دیا :  کیوں کہ بخیل کا بخل میرے لئے کافی ہے جب کہ فاسق سخی کے بارے میں مجھے خوف رہتا ہے کہ  اللہ   تَعَالٰی  اس کی سخاوت کو قبول کرلے، پھر شیطان نے واپس جاتے ہوئے کہا :  اگر آپ حضرت یحییٰ علیہ السلام نہ ہوتے تو میں یہ بات نہ بتاتا۔[1]؎   

                                                دوست تین قسم کے ہوتے ہیں ، حدیث شریف میں ہے :

عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  قَالَ :  قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ :  ’’الْأَخِلَّائُ ثَلَاثَۃٌ :  فَأَمَّا خَلِیْلٌ فَیَقُوْلُ :  لَکَ مَا أَعْطَیْتَ وَمَا أَمْسَکْتَ فَلَیْسَ لَکَ فَذٰلِکَ مَالُکَ، وَأَمَّا خَلِیْلٌ فَیَقُوْلُ :  أَنَا مَعَکَ حَتّٰی تَأْتِيَ بَابَ الْمَلِکِ ثُمَّ أَرْجِعُ وَأَتْرُکُکَ فَذٰلِکَ أَھْلُکَ وَعَشِیْرَتُکَ یَعِیْشُوْنَکَ حَتّٰی تَأْتِيَ قَبْرَکَ ثُمَّ یَرْجِعُوْنَ فَیَتْرُکُوْکَ، وَأَمَّا خَلِیْلٌ فَیَقُوْلُ :  أَنَا مَعَکَ حَیْثُ دَخَلْتَ، وَحَیْثُ خَرَجْتَ، فَذٰلِکَ عَمَلُکَ، فَیَقُوْلُ :  وَاللّٰہِ لَقَدْ کُنْتَ مِنْ أَھْوَنِ الثَّلَاثَۃِ عَلَيَّ‘‘۔[2]؎

حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے فرماتے ہیں :  خاتم المرسلین، رحمۃللعالمین، شفیع المذنبین، انیس الغریبین، سراج السالکین، محبوب رب العلمین، جناب صادق و امین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا :  دوست تین قسم کے ہیں ایک وہ دوست جو کہے :  تیرا وہ ہے جو تو نے خرچ کیا اور جو تو نے روکا وہ تیرا نہیں یہ تیرا مال ہے، ایک وہ دوست جو کہتا ہے :  میں تیرے مرنے تک تیرے ساتھ ہوں پھر میں لَوٹ جاؤں گا اور تجھے چھوڑ دوں گا، یہ تیرے اہلِ خانہ، بیوی بچے ہیں جو تیرے ساتھ زندگی گزارتے ہیں یہاں تک کہ تو اپنی قبر میں پہنچ جاتا ہے اور وہ تجھے چھوڑ جاتے ہیں ، اور ایک دوست وہ ہے جو کہے گا :  میں تیرے آنے میں بھی تیرے ساتھ ہوں اور جانے میں بھی، وہ تیرا عمل ہے، تو انسان کہے گا :   اللہ  کی قسم! (دنیا میں ) تُو میرے نزدیک تینوں (دوستوں ) میں (سب) سے زیادہ ذلیل تھا۔   

        کہا جاتاہے کہ بصرہ میں ایک فراخ دست بخیل شخص رہتا تھا اس کے ایک پڑوسی نے اس کی دعوت کی اور اس کے سامنے ہانڈی میں بھنا ہوا گوشت رکھا اس نے اس میں سے بہت زیادہ کھالیا اور پھر پانی پینے لگا چنانچہ اس کا پیٹ پھُول گیا اور وہ سخت تکلیف اور موت کی حالت میں مبتلا ہوگیا اور تڑپنے لگا جب معاملہ بگڑتا گیا تو طبیب کو اس کی حالت بتائی گئی اس نے کہا کوئی حرج نہیں جو کچھ کھایا ہے اسے قے کردو اس نے کہا، ہرگز نہیں ، ایسے عمدہ بھُنے ہوئے گوشت کو کیسے قے کردوں موت قبول کرلوں گا ایسا نہیں کروں گا۔[3]؎

        مال جمع نہ کرنے میں تقویٰ ہے۔ حدیث شریف میں ہے :

عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  أَنَّ النَّبِيَّ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلٰی بِلَالٍ وَعِنْدَہُ صُبْرَۃٌ مِنْ تَمَرٍ فَقَالَ :  ’’مَا ھٰذَا یَا بِلَالُ‘‘؟، قَالَ : شَیْئٌ اِدَّخَرْتُہٗ لِغَدٍ فَقَالَ :  أَمَا تَخْشٰی أَنْ تَرٰی لَہٗ غَداً بُخَاراً فِیْ نَارِ جَہَنَّمَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ أَنْفِقْ یَا بِلَالُ، وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالاً‘‘۔[4]؎

حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ تاجدار رسالت، شہنشاہ نبوت، مخزنِ جودوسخاوت، پیکر عظمت و شرافت، محبوب ر ب العزت، محسن انسانیت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَحضرت بلال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے پاس تشریف لائے، ان کے پاس کھجوروں  کا ڈھیر تھا فرمایا :  اے بلال یہ کیا؟ عرض کیا کہ اسے میں نے کل کے لئے جمع کیا ہے فرمایا :  کیا تمہیں اس سے خوف نہیں کہ تم کل اس کے سبب دوزخ کی آگ میں بخار قیامت کے دن دیکھو، اے بلال! خرچ کرو اور عرش والے سے کمی کا خوف نہ کرو۔   

        مذکورہ حدیث شریف کی شرح میں حکیم الامّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : اس میں حضرت بلال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکو انتہائی تقویٰ اور ترکِ دنیا کی تعلیم ہے اور توکّل سے اعلیٰ توکّل کی طرف ترقی دینا ہے یعنی اے بلال! رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمیں جس درجہ پر تمہیں پہنچانا چاہتا ہوں وہ جب ہی حاصل ہوگا جب کہ تم اپنے پاس اتنا بھی نہ رکھو تاکہ تمہیں قیامت کے دن اسکا حساب دینے میں کچھ بھی نہ ٹھہرنا پڑے، یہی مطلب ہے دوزخ کے بخار دیکھنے کا، حضرت بلال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُاس وقت تن تنہا تھے، اہل و عیال نہ رکھتے تھے، آپ کے ذمہ کسی کے حقوق نہ تھے، فرمایا :  اکیلے دم کے لئے جمع کرنے کی فکر کیوں لگاتے ہیں رب ہمارے آستانے سے تمہیں دئیے جائے تم کھائے جاؤ، صوفیائے کرام رحمۃ اللہ   تَعَالٰی  علیہم اپنے بعض مریدین کو کبھی چلّوں سے مجاہدہ کراتے ہیں ، اس زمانہ میں ترک دنیا ترک حیوانات کامل کراتے ہیں ، ان کی اصل یہ حدیث ہے، یہ حدیث جمع دنیا کے خلاف نہیں ، اگر مال جمع کرنا حرام ہوتا تو اسلام کا ایک رُکن یعنی زکوٰۃ ہی فوت ہوجاتی ۔[5]؎

        منقول ہے کہ محمد بن یحییٰ بن خالد بن برمک بہت زیادہ بخیل تھا اس کے کسی رشتہ دارسے جو اس کو اچھی طرح جانتا تھا پوچھا گیا کہ اس کے دستر خوان کا حال بیان کرو، اس نے کہا :  وہ انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان والی جگہ ہے یعنی تنگ ہے اور گویا اس کے پیالے خشخاش کے دانوں کو کھرچ کر بنائے گئے ہوں ۔ پوچھا گیا :  اس کے پاس کون آتا ہے؟ اس نے جواب دیا :  کراماً کاتبین (فِرشتے)۔ اس نے کہا :  اس کے ساتھ کوئی بھی کھاتا نہیں ہوگا؟ اس نے جواب دیا :  کیوں نہیں مکھیاں کھاتی ہیں ۔   

 



3     (إحیاء علوم الدین، کتاب ذم البخل وذم حب المال، بیان ذم البخل، ج۳، ص۳۴۲)

4      (المستدرک علی الصحیحین، الحدیث : ۲۴۸، ج۱، ص۱۴۵)

 

1      (إحیاء علوم الدین، کتاب ذم البخل وذم حب المال، حکایات البخلائ، ج۳، ص۳۴۲)

2      (شعب الإیمان، باب التوکل والتسلیم، الحدیث : ۱۳۴۶، ج۲، ص۱۱۸)

(مشکاۃ المصابیح، کتاب الزکاۃ، باب الإنفاق وکراھیۃ الإمساک، الحدیث : ۱۸۸۵، ج۱، ص۳۵۸)

3      (مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح، ج۳، ص۹۰۔۹۱)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن