30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں نے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو فرماتے سنا : مجھے یہ پسند نہیں کہ میرے پاس اس پہاڑ برابر سونا ہو جسے میں خیرات کروں اور وہ قبول ہوجائے کہ اس میں سے چھ اوقیہ اپنے پیچھے چھوڑدوں ۔ پھر آپ نے تین بار فرمایا : اے عثمان! تمہیں اللہ کی قسم!کیا تم نے حضور کو یہ کہتے سُنا؟ حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا : ہاں ۔
مفتی احمد یار خان نعیمی اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں : کندھوں تک دراز لاٹھی تھی جو اُن کے ساتھ رہتی تھی، لاٹھی ساتھ رکھنا سُنّت ہے اور اس کے بہت فوائد ہیں ۔
مزید فرماتے ہیں : یعنی عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے ابو ذر غفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی موجودگی میں کعب احباررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مسئلہ پوچھا کہ عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُبہت مال چھوڑ کر وفات پاگئے ہیں تمہارا کیا خیال ہے، آیا مال جمع کرنا اور بال بچّوں کے لئے چھوڑ جانا جائز ہے یا نہیں ، مرقات میں ہے کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف نے دو لاکھ دینار چھوڑے تھے، خیال رہے کہ حضرت ابو ذر غفاری زاہد ترین صحابی تھے ان کا خیال تھا کہ : شعر
تج ڈال مال و دھن کو، کوڑی نہ رکھ کفن کو ٭جس نے دیا ہے تن کو، دے گا وہی کفن کو
زہد و ترک دنیا کی احادیث پر سختی سے عامل تھے اس لئے ان کی موجودگی میں یہ سوال و جواب ہوئے تاکہ وہ حکم شرعی اور زہد میں نیز تقویٰ و فتویٰ میں فرق کرلیں ۔
مزید فرماتے ہیں : مال جمع رکھنا، بعد وفات چھوڑ جانا حلال ہے جبکہ اس سے زکوٰۃ، فطرہ، قربانی، حقوق العباد اداکئے جاتے رہے ہوں ، یہ کنز میں داخل نہیں جس کی قرآن کریم میں بُرائی آئی ہے۔
حکیم الامت رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ، حضرت ابو ذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے لاٹھی مارنے کی وضاحت میں فرماتے ہیں : یہ مارنا بحالت جذب تھا، آپ اپنے نفس پر قابو نہ پاسکے، چونکہ ابو ذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُبزرگ ترین صحابی تھے، تمام صحابہ آپ کا بہت احترام کرتے ان کی ناراضی یا مار پر ناراض نہ ہوتے تھے، جیسے آج بھی سعادت مند جوان محلہ کے بزرگوں کی سختی پر ناراض نہیں ہوتے اس لئے خلیفۃ المؤمنین نے ان سے قصاص کے لئے نہ کہا نہ حضرت کعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے کچھ بُرا منایا۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کی یہ مار تادیب و سرزنش کے لئے ہو کہ تم تو کہہ رہے ہو مال جمع کرنے میں کوئی حرج نہیں حالانکہ امیر سخی بھی مسکینوں سے پانچ سو برس بعد جنّت میں جائیں گے، حساب میں دیر لگے گی۔ یہاں مرقات میں ہے کہ بعد میں حضرت عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے ابو ذر غفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکو مدینہ منورہ سے مقام ربزہ میں بھیج دیا تھا آپ تا وفات وہاں ہی رہے کیونکہ آپ کی طبیعت بہت جلالی تھی۔
خلاصۂ جواب یہ ہے : اے کعب !رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُتم تو کہتے ہو مال جمع کرنے میں حرج نہیں جبکہ اُس سے فرائض ادا کردئیے جائیں ، مگر میں نے اپنے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یہ فرماتے سُنا، مال سارے کا سارا خیرات کردینا کچھ باقی نہ رکھنا سنت ہے
اور جمع کرنا خلاف سنت کیا خلاف سنت میں حرج نہیں ہوتا۔ مگر یہ جود و سخا حضور انورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خصوصیات سے ہے کہ خود حضور انور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور آپ کے سب گھر والے سید المتوکلین تھے۔[1]؎
ایک اور حدیث شریف :
عَنْ أَبِيْ أُمَامَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ أَنَّ رَجُلاً تُوُفِّيَ عَلٰی عَھْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمْ یُوْجَدْ لَہُ کَفَنٌ، فَأَتَی النَّبِيُّ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : ’’انْظُرُوْا إِلٰی دَاخِلَۃِ إِزَارِہِ‘‘، فَأُصِیْبَ دِیْنَارٌ، أَوْ دِیْنَارَانِ، فَقَالَ : ’’کَیَّتَانِ‘‘۔[2]؎ واللفظ للطبراني۔
حضرت ابو اُمامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ عہد رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں کوئی شخص مرگیا تو اس کے لئے کفن نہ مِلا، تاجداررسالت، شہنشاہ نبوت، مخزنِ جودوسخاوت، پیکر عظمت و شرافت، محبوب رب العزت، محسن انسانیت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تشریف لائے، فرمایا : اسکی اِزار میں دیکھو۔ (دیکھا)تو ایک یا دو دینار مِلے تو آپ نے فرمایا : یہ آگ کے دوداغ ہیں ۔
ایک اور حدیث شریف :
عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ الْأَکْوَعِرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ : کُنْتُ جَالِساً عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأُتِيَ بِجَنَازَۃٍ، ثُمَّ أُتِيَ بِأُخْرٰی، فَقَالَ : ’’ھَلْ تَرَکَ مِنْ دَیْنٍ‘‘؟، قَالُوْا : لَا۔ قَالَ : ’’فَھَلْ تَرَکَ شَیْئاً‘‘؟ قَالُوْا : نَعَمْ ثَلَاثَۃَ دَنَانِیْرَ، فَقَالَ : بِأَصَابِعِہِ : ’’ ثَلَاثُ کَیَّاتٍ‘‘۔[3]؎
2 (المسند للإمام أحمد بن حنبل، أبو أمامۃ الباہلي، الحدیث : ۲۲۵۷۴، ج۷، ص۴۱۰)
(الزہد لہناد، الحدیث : ۶۳۱۳، ج۱، ص۳۴۱)
(مسند أبي یعلی، الحدیث : ۴۹۹۷، ج۸، ص۴۱۵)
(مسند الشامیین للطبراني، الحدیث : ۶۸۹، ج۱، ص۳۹۷)
(المعجم الکبیر للطبراني، الحدیث : ۷۵۰۶، ج۸، ص۱۰۵)
3 (المسند للإمام أحمد بن حنبل، مسند سلمۃ بن الأکوع، الحدیث : ۱۶۶۲۴، ج۵، ص۶۴۳)
(صحیح البخاري، کتاب الحوالات، باب إن أحال دین المیت علی رجل جاز، الحدیث : ۲۲۸۹، ج۲، ص۶۴)
(مسند الرویاني، مسند سلمۃ بن الأکوع، الحدیث : ۱۱۲۷، ج۲، ص۱۵۹)
(صحیح ابن حبان، الحدیث : ۳۲۶۴، ج۸، ص۵۴)
(السنن الکبری للبیھقي، کتاب الضمان، باب وجوب الحق بالضمان، الحدیث : ۱۱۳۹۶، ج۶، ص۱۲۰)
(شعب الإیمان، باب في قبض الید عن الأموال المحرمۃ، فصل في التشدید في الدین، الحدیث : ۵۵۳۸، ج۴، ص۳۹۹)
(موارد الظمآن، الحدیث : ۲۴۸۲، ج۱، ص۶۱۵)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع