دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Zia e Sadqat | ضیائے صدقات

book_icon
ضیائے صدقات

از : شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ

 مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ

               اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  علٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘ نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسن و خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدَّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس ’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘ بھی ہے جو  ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے عُلماء و مُفتیانِ کرام کَثَّرَھُمُ اللّٰہُ تعالٰی پر مشتمل ہے، جس نے خالص علمی، تحقیقی اور اشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں :

        (1)شعبۂ کتُبِ اعلیٰحضرت رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ(2)شعبۂ درسی کُتُب  

        (3)شعبۂ اصلاحی کُتُب                 (4)شعبۂ تفتیشِ کُتُب

        (5)شعبہ تخریج                     (6)شعبۂ تراجمِ کتب

        ’’ا لمد ینۃ العلمیۃ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلٰیحضرت اِمامِ اَہلسنّت،     

عظیم البَرَکت، عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامیٔ سنّت ، ماحیٔ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت، باعثِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوُسعَ سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے ۔تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی ، تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں ۔

         اللہ  عَزَّ وَجَلَّ ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول ’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘ کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ہمیں زیرِ گنبدِ خضرا  شہادت، جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔                      اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

          

                                          رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ   

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ  اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

پیش لفظ

        راہ خدا عَزَّ وَجَلَّ  میں خرچ کرنا بہت بڑی سعادت ہے۔جابجا قرآن پاک میں اس کی ترغیب اور فضائل موجود ہیں ۔ چنانچہ ارشاد باری  تَعَالٰی  ہے :  

مَثَلُ الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ اَنْۢبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِیْ كُلِّ سُنْۢبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍؕ-وَ اللّٰهُ یُضٰعِفُ لِمَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ (پ۳، البقرۃ : ۲۶۱)

ترجمہ کنزالایمان : ان کی کہاوت جو اپنے مال  اللہ  کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اس دانہ کی طرح جس نے اوگائیں سات بالیں ہر بال میں سو دانے اور  اللہ  اس سے بھی زیادہ بڑھائے جسکے لیے چاہے اور  اللہ  وسعت والا اور علم والا ہے۔

         اس آیت مبارکہ میں  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نے خرچ کرنے والوں کی تعریف فرمائی ہے یہ خرچ کرنا تمام ابواب خیر کو شامل ہے عام ازیں کہ صدقہ واجبہ سے ہو یا نفلی صدقات سے، (خزائن العرفان ماخوذاً) مزید ارشاد عالیشان ہے کہ
اَلَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ثُمَّ لَا یُتْبِعُوْنَ مَاۤ اَنْفَقُوْا مَنًّا وَّ لَاۤ اَذًىۙ-لَّهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْۚ-وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ(۲۶۲)            

(پ۳، البقرۃ : ۲۶۲)

ترجمہ کنزالایمان : وہ جو اپنے مال  اللہ  کی راہ میں خرچ کرتے ہیں پھر دیے پیچھے نہ احسان رکھیں نہ تکلیف دیں ان کا نیگ (ثواب) ان کے رب کے پاس ہے اور انہیں نہ کچھ اندیشہ ہو نہ کچھ غم۔

       اس آیت مبارکہ میں بھی خرچ کرنے والوں کو ثواب کے حصول اور خوف وحزن کے دور ہونے کی بشارت دی جبکہ لینے والے پر احسان نہ جتلائے کہ تم مجبور، مفلس ونادار تھے ہم نے تمہاری اعانت نہ کی ہوتی تو کس حال میں ہوتے وغیرہ۔ (خزائن العرفان ماخوذاً)  

لہٰذا صدقہ کرنے والے کو چاہیے کہ  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی رضا اور آخرت میں ثواب کے حصول کے لیے خرچ کرے نہ کہ احسان جتلانے، اس کے عوض میں اس سے خدمت لینے اور اپنے کام نکلوانے کے لیے۔

        سرکارِ مدینہ، راحت ِقلب وسینہ، باعث ِنزول ِسکینہ، صاحب ِمعطر پسینہ، فیض گنجینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے بھی اپنے ارشادات ِعالیہ میں صدقہ کے فضائل بیان فرمائے اور موقع بموقع مسلمانوں کو ترغیب دلائی کہ وہ ہر حال میں صدقہ ادا کرتے رہیں چنانچہ کچھ احادیث ِمبارکہ نقل کی جاتی ہیں جن سے صدقات کے فضائل واہمیت کے بارے میں بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

(۱)بیشک صدقہ رب عَزَّ وَجَلَّ  کے غضب کو بجھاتا اوربُری موت کو دفع کرتا ہے ۔(سنن الترمذي، ج۲، ص۱۴۶، الحدیث۶۶۴)(۲)صدقہ بُرائی کے ستّر دروازے بند کرتا ہے۔ (فردوس الاخبار، ج۲، ص۳۵، الحدیث۳۶۵۱) (۳)صدقہ گناہ کو مٹا دیتاہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتاہے۔(سنن الترمذي، ج۲، ص۱۱۸، الحدیث۶۱۴)(۴)بے شک مسلمان کاصدقہ عمر کو بڑھاتاہے اوربُری موت کوروکتاہے۔(فردوس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن